01:07 pm
بارشوں کی تباہ کاریاں،کئی علاقے سیلاب کی نذر،عوام کو نکالنے کیلئے پاک فوج اوررینجرز پہنچ گئی

دادو(نیوز ڈیسک)ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارش سے سیلابی صورت حال ہے، دادو میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں پھنسے افراد کی مدد کے لیے پاک فوج اور رینجرز کے دستے پہنچ گئے۔سندھ کے ضلع دادو میں کیر تھر کےپہاڑی سلسلوں میں بارشوں سےندی نالے بپھر گئے۔دادو کی تحصیل جوہی کے علاقے کاچھو کے پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی آگئی جس سے کئی دیہات متاثر ہوئے
اور متعدد زیرِ آب آگئے ہیں۔تحصیل جوہی میں پانی میں پھنسے افراد کو بچانے کے لیے پاک فوج اور رینجرز کے دستوں نے کام شروع کر دیا، 35 سے زائد افراد کو نکال لیا گیا، دیگر کو نکالنے کا کام جاری ہے۔متاثرین کے لیے سرکاری تعلیمی اداروں کی عمارتوں میں عارضی کیمپ قائم کیے جا رہے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب سے دادو کے 12 دیہات متاثر ہوئے ہیں، حالیہ بارشوں اور طوفان کےباعث نئی گاج ڈیم کے حفاظتی پشتے کو نقصان پہنچا ہے۔آر ڈی 44 کے مقام پر حفاظتی بند میں پڑنے والے 10 فٹ چوڑے شگاف کو محکمۂ انہار کا عملہ پرُ کرنے میں مصروف ہے۔حیدر آباد، تھر پارکر، مٹھی،بدین، نوکوٹ، ٹنڈو محمد خان سمیت سندھ کے مختلف حصو ں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔ادھر گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے گاؤں تھور میں موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی، جس سے تھور گاؤں کا لنک روڈ متعدد مقامات پر بند ہو گیا۔کوہستان میں لوٹر کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہِ قراقرم اور ناران میں شاہراہِ بابو سر، گیٹی داس کے مقام پر بند ہو گئی ہے۔سڑکوں کی بندش کی وجہ سے مسافر اور سیاح اس علاقے میں پھنس گئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

پی پی ممبر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی میں کھینچ کے رکھ، تان کے رکھ، بوریا بستر باندھ کے رکھ کے نعرے لگا دیے

چند دن انتظارکریں ،حمزہ شہبازنے حکمران جماعت کو مشکل میں ڈال دیا

یوسف رضا گیلانی کی فتح چوربازاری،ڈکیتی اورراہزنی سے جڑی ہے ،فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ایڈوائس صدر کوارسال کردی

بلاول بھٹو اور حمزہ شہباز کا ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم کا ہفتے کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا امکان

وفاقی وزراءکے الزامات: الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

احتساب عدالت : شہباز شریف کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور

سینیٹ الیکشن میں پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی ، پی ٹی آئی کے 2 اراکین کو نوٹسز جاری

سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہونیوالوں سے انتخابی اخراجات کی تفصیلات طلب

پارٹی سے غداری۔۔ تحریک انصاف نے اپنے ارکان سے خلاف بڑ ایکشن لےلیا

10یا15نہیں بلکہ کتنے حکومتی ارکان نے حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں دیا۔۔؟ دعوے نے ہوش اڑ ادیئے

عمران خان کااستعفیٰ اور نئے الیکشن۔۔۔۔بڑوں  نے مل بیٹھ کر بڑا مطالبہ کردیا۔۔ تحریک انصاف والوں نے سر پکڑ لیے

سینیٹ الیکشن کے کچھ گھنٹے بعد ہی کپتان سے استعفے کا مطالبہ کر دیا گیا ، نئے انتخابات کی تیاریاں 