09:47 am
تحریک انصاف کے رہنما نے اندھا دھند گولیاں برسا دیں ، 3بچے نشانہ بن گئے ، 5بھائیوں کے سر پھٹ گئے ،

تحریک انصاف کے رہنما نے اندھا دھند گولیاں برسا دیں ، 3بچے نشانہ بن گئے ، 5بھائیوں کے سر پھٹ گئے ،

09:47 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے رہنما نے اندھا دھند گولیاں برسا دیں ، 3بچے نشانہ بن گئے ، 5بھائیوں کے سر پھٹ گئے ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ۔۔۔۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماکی فائرنگ، 3 بچے زخمی، 5بھائیوں کے سرپھٹ گئے، کامونکی میں تین مرلہ زمین کے تنازع پر پی ٹی آئی رہنما اور میونسپل کارپوریشن کی میئر شپ کیلئے متوقع امیدوار نے ساتھیوں کے ہمراہ مخالف پارٹی پر فائرنگ کر کے تین بچوں کو زخمی کردیا، ذرائع کے مطابق کامونکی میونسپل کارپوریشن
کی میئر شپ کیلئے متوقع امیدوار عبدالرب عدنان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 3مرلہ پلاٹ کے تنازع پر مخالف پارٹی پر فائرنگ کر دی جس کے باعث گولیاں لگنے سے تین بچے زخمی ہوگئے۔ جبکہ عبدالرب عدنان اور اسکے ساتھیوں کی جانب سے تشدد کرنے پر 5بھائیوں کے سر بھی پھٹ گئے۔ اس ھوالے سے تشدد کا نشانہ بنانے والے افراد کا کہنا ہے کہ چیانوالی جی ٹی روڈ پر یاسر نامی شخص نے صدیق وغیرہ سے تین مرلہ جگہ خرید کر اس پر تعمیر شروع کی تو عبدالرب عدنان اسکے بھائیوں اور مسلح گارڈوں نے وہاں پہنچ کر حملہ کردیا اور صدیق، ادریس، وسیم، وقار اور احسن کے سر پھوڑ دیئے۔ انہوں نے دہشت پھیلانے کیلئے اندھا دھند فائرنگ بھی کردی، جس کی زد میں آکر تین راہگیر بچے چھ سالہ اذان، آٹھ سالہ ارسلان اور بارہ سالہ ریاض شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے دیہاتیوں نے جی ٹی روڈ بلاک کردی۔