01:14 pm
بڑے صوبے میں لاک ڈائون ختم کر دیا گیا

بڑے صوبے میں لاک ڈائون ختم کر دیا گیا

01:14 pm


کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان حکومت نے صوبے میں لاک ڈاؤن ختم کر دیا، حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں تمام دکانیں اور کاروباری مراکز کسی پابندی کے بغیر کھلی رہیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے اعلان کیا تھا کہ کورونا وبا کے حوالے سے کافی بہتری آئی ہے، جس کی وجہ سے مارکیٹس، مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس، سینما گھر، تھیٹرز، جمز اور پبلک پارکس 10 اگست سے کھول
دیے جائیں گے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولے جائیں گے۔ 7ستمبر کو آخری ریویو کریں گے۔ میرج ہالز کو 15 ستمبرسے کھولا جارہا ہے۔ وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا کہ ریسٹورنٹس میں باہر اور اندر بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ ہوٹلز بھی شادی کے فنکشن کرسکتے ہیں۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ریسٹورنٹس کو ایس او پیز کے تحت پیر سے کھولنے کی اجازت ہوگی۔ سینما، تھیٹرز اور پبلک پارکس کو 10اگست سے کھول دیا جائے گا۔ جمز اور کلب کو بھی 10اگست سے کھولنے کی اجازت ہوگی۔ روڈ ٹرانسپورٹ کو بھی کھولا جارہا ہے۔ دوسری جانب سندھ حکومت نے بھی صوبے میں تمام کاروبار 10 اگست سے کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شادی ہالز اور اسکولز بدستور بند رہیں گے جب کہ تمام کاروباری سرگرمیاں ایس او پی کےتحت بحال کی جائیں گی۔ سندھ حکومت کے مطابق کے مطابق کاروبار بھی شام 7 بجے کے بجائے رات 9 بجے تک کھلے کرنے کی اجازت ہوگی۔ اس دوران سینما ہالز، بیوٹی پارلرز، ہيلتھ کلبز اور جمز بھی 10 اگست کو کھل جائيں گے، تاہم تفریحی پارکس ابھی نہیں کھول رہے۔ پبلک مقامات کھلنے پر انتظامیہ نے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروانے کی ہدایت بھی جاری کردی ہیں، جب کہ محکمہ داخلہ سندھ اس سے متعلق نوٹی فیکیشن جاری کرے گا۔

تازہ ترین خبریں

ملتان کے بعد’’لاہور میں بھی ڈیمولیشنگ موومنٹ کا پھیکا چورن نہیں بکنے والا‘‘فیاض الحسن چوہان

ملتان کے بعد’’لاہور میں بھی ڈیمولیشنگ موومنٹ کا پھیکا چورن نہیں بکنے والا‘‘فیاض الحسن چوہان

مریم نواز نےسابق جج ارشد ملک کے انتقال پراہم ٹویٹس کردیے

مریم نواز نےسابق جج ارشد ملک کے انتقال پراہم ٹویٹس کردیے

وزیر اعظم کی ان تھک کوششوں سے ہر شعبے میں نمایاں بہتری آنے لگی ہے،شہبازگل

وزیر اعظم کی ان تھک کوششوں سے ہر شعبے میں نمایاں بہتری آنے لگی ہے،شہبازگل

ارشدملک جیسے جج کون تیار کرتاہے۔۔ مسلم لیگ نے ایک بار پھر الزامات کی پوچھاڑ کردی،

ارشدملک جیسے جج کون تیار کرتاہے۔۔ مسلم لیگ نے ایک بار پھر الزامات کی پوچھاڑ کردی،

اب ہم عمران خان کوجیل بھیجیں گے،سوائے ایک چیز کے !تمام سہولتیں دیں گے،رانا ثنا اللہ

اب ہم عمران خان کوجیل بھیجیں گے،سوائے ایک چیز کے !تمام سہولتیں دیں گے،رانا ثنا اللہ

پشاور،گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے بچہ جاں بحق ،5 افراد شدید زخمی

پشاور،گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے بچہ جاں بحق ،5 افراد شدید زخمی

وزیراعلیٰ پنجاب سے عثمان ڈار کی ملاقات،وزیراعظم کے دورہ سیالکوٹ کیلئے انتظامات پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ پنجاب سے عثمان ڈار کی ملاقات،وزیراعظم کے دورہ سیالکوٹ کیلئے انتظامات پر تبادلہ خیال

 سابق حکمرانوں نے معیشت،اداروں اور سیاسی نظام کو معذور کیا،فردوس عاشق اعوان

سابق حکمرانوں نے معیشت،اداروں اور سیاسی نظام کو معذور کیا،فردوس عاشق اعوان

شادی کی تقریب غم میں تبدیل ہو گئی ، کرنٹ لگنے سے 3 مزدورجاں بحق

شادی کی تقریب غم میں تبدیل ہو گئی ، کرنٹ لگنے سے 3 مزدورجاں بحق

اسمبلیوں سے استعفوں پر اپوزیشن اتحاد میں اتفاق۔۔۔۔ نوازشریف اور مریم نواز کے ترجمان نے بڑا اعلان کردیا

اسمبلیوں سے استعفوں پر اپوزیشن اتحاد میں اتفاق۔۔۔۔ نوازشریف اور مریم نواز کے ترجمان نے بڑا اعلان کردیا

 کے ایم سی ملازم شہزاد کو بوسہ مہنگا پڑ گیا، شوکاز نوٹس جاری کرکے 7 دنوں کے اندر جواب طلب

کے ایم سی ملازم شہزاد کو بوسہ مہنگا پڑ گیا، شوکاز نوٹس جاری کرکے 7 دنوں کے اندر جواب طلب

 جمہوریت کے نام پر نام نہاد سیاسی پارٹیاں سماج اور جمہور کا مذاق اڑا رہی ہیں۔سینیٹر سراج الحق

جمہوریت کے نام پر نام نہاد سیاسی پارٹیاں سماج اور جمہور کا مذاق اڑا رہی ہیں۔سینیٹر سراج الحق

ملتان جلسہ سے قبل کارکنان کی گرفتاریوں اور تشدد کے خلاف جےیوآئی سمیت پی ڈی ایم کےملک بھر میں مظاہرے

ملتان جلسہ سے قبل کارکنان کی گرفتاریوں اور تشدد کے خلاف جےیوآئی سمیت پی ڈی ایم کےملک بھر میں مظاہرے

 موجودہ نااہل، سلیکٹیڈ اور مسلط کردہ حکمرانوں سے چھٹکارے کا وقت آگیا ہے،8 اکتوبر کوبڑے فیصلے متوقع ہیں ، ترجمان پی ڈی ایم میاں افتخار حسین

موجودہ نااہل، سلیکٹیڈ اور مسلط کردہ حکمرانوں سے چھٹکارے کا وقت آگیا ہے،8 اکتوبر کوبڑے فیصلے متوقع ہیں ، ترجمان پی ڈی ایم میاں افتخار حسین