05:20 pm
صوابی میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

صوابی میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

05:20 pm


صوابی(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق صوابی میں فائرنگ کا واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا۔ جس میں گولیاں لگنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ لاشوں کا قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان
فرار ہو گئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز صوابی کے علاقے کندہ چم میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے تھے