11:26 am
پاکستان کے اہم شہر میں پولیو کا ایک اورکیس سامنے آگیا ، رواں سال مجموعی کیسز کی تعداد کہاں تک جا پہنچی ؟ افسوسناک خبر

پاکستان کے اہم شہر میں پولیو کا ایک اورکیس سامنے آگیا ، رواں سال مجموعی کیسز کی تعداد کہاں تک جا پہنچی ؟ افسوسناک خبر

11:26 am

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے اہم شہر میں پولیو کا ایک اورکیس سامنے آگیا ، رواں سال مجموعی کیسز کی تعداد کہاں تک جا پہنچی ۔۔۔ بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا، رواں سال پولیو کے کیسز کی تعداد 16 ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے چلتن ٹاؤن کی یونین کونسل میاں غنڈی میں 20 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ بچے کے خون کے نمونے 25 اور 26 جولائی کو لیے گئے تھے۔ بچے کا تعلق پولیو سے انکاری گھرانے خاندان سے ہے۔ واضح رہے بلوچستان میں پولیو مہم کے باوجود کیسز میں اضافہ دیکھنے میں
آ رہا ہے، رواں برس پولیو کے کیسز کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں