12:03 pm
انا للہ وانا الیہ راجعون  افسوسناک خبر ، 15پاکستانی جان کی بازی ہار گئے

انا للہ وانا الیہ راجعون افسوسناک خبر ، 15پاکستانی جان کی بازی ہار گئے

12:03 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )افسوناک خبر ، 15پاکستانی جان کی بازی ہار گئے ۔۔۔ ملک میں کورونا وائرس کے مزید 539 کیسزرپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار660 تک پہنچ گئی ہے۔ این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 539 نئے کیسز اورمزید 15 اموات ہوئیں۔ ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار660 تک جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 6097 ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ
آپریشن سینٹرکے مطابق ملک میں ایکٹیوکیسز کی تعداد 17 ہزار 799 ہے، ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار764 ہوگئی۔ سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 849، دوسرے نمبر پنجاب میں مریضوں کی تعداد 94 ہزار477، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 34692 ، بلوچستان میں تعداد 11906 ہو گئی، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15261، آزاد جموں وکشمیر 2141، گلگت میں 2334 ہوگئی۔

تازہ ترین خبریں