02:03 pm
کراچی پورٹ پر بھی بیروت جیسے دھماکے کا خدشہ

کراچی پورٹ پر بھی بیروت جیسے دھماکے کا خدشہ

02:03 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرملکی صحافی او ر تجزیہ کار ہارون الرشید کہتے ہیں کہ کراچی پورٹ سے انھیں کسی نے فون کرکے بتایا ہے کہ جیسا خوفناک دھماکہ بیروت میں ہوا ہے،ویسا ہی خطرہ کراچی پورٹ کو بھی لاحق ہے۔ حکومت پاکستان فوری طور پر جائزہ لیتے ہوئے ایسے کسی ممکنہ اقدام کو ایکٹ آف وار قرار دے۔پاکستان لبنان نہیں ہے کہ کوئی ایسا کرے گا تو ہم پتہ نہیں لگا سکیں گے ۔نجی ٹی وی پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ ایک اہم خبر ہے ،ڈرگ ریگو لیٹری اتھارٹی کی صورتحال جوں کی توں ہے ،وہاں پر ایک صاحب ہیں جن کی ڈگری جعلی ہے اور
نیب کے بھی دو مقدمات ہیں،کہا جارہا ہے کہ وہ 6کنال کے گھر میں رہتے ہیں،اسلام آباد میں 4کنال کا پلاٹ ہے ،لبرٹی میں ان کا پلازہ ہے ،ترکی ، چین ، پاکستان اور انڈیا میں ان کی فیکٹریاں ہیں اور ایک سابق وزیر صحت کا اس میں حصہ ہے ،یہ وہی گروپ ہے جس نے ایک نگراں حکومت سے جان بچانے والی ادویات کے نام پر اجازت لی اور شیمپو بھی منگوا لئے اور ہر چیز منگوا لی،یہ ایک پورا گروپ ہے اور اس کی تفتیش ہونی چاہئے ۔

تازہ ترین خبریں