02:36 pm
ڈپٹی کمشنر شکار پور نوید لاڑک سے سکیورٹی واپس لےلی گئی

ڈپٹی کمشنر شکار پور نوید لاڑک سے سکیورٹی واپس لےلی گئی

02:36 pm

لاڑکانہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی سی شکار پور نوید لاڑک کی جانب سے سکیورٹی اہلکار کو اپنی ذاتی خدمت پر مامور کرنے اور بارش کے دوران چھتری اٹھا کر پاس کھڑے کرنے کی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو لوگوں کی شدید تنقیدکو دیکھتے ہوئے ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان بلوچ نے معاملےکا نوٹس لےلیااورایس ایس پی شکارپور کامران نواز کو ڈپٹی کمشنر شکارپور سے پولیس سیکیورٹی فوری طور پر واپس لینے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ نجی ٹی وی دنیا کی
رپورٹ کے مطابق جس کے بعد ایس ایس پی نے ڈپٹی کمشنر سے سیکیورٹی واپس لے لی ہے ، ڈی آئی جی عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ پولیس سیکیورٹی کیلئے ہوتی ہے نہ کہ اپنے ذاتی کاموں کیلئے ۔اس عمل سے پولیس کا مورال ڈائون ہوا ہے اور آئندہ ایسا عمل برداشت نہیں کیا جائے گا

تازہ ترین خبریں