04:32 pm
بجلی مہنگی ہونے سے پیداواری لاگت بڑھنے سے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوگا : اعظم چوہدری

بجلی مہنگی ہونے سے پیداواری لاگت بڑھنے سے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوگا : اعظم چوہدری

04:32 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن لاہورا عظم چوہدری نے کہا ہے کہ صنعتی شعبہ میں سرمایہ کاری اور صنعتکاری کے فروغ کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں استحکام لائے جائے انہوں نے نیپرا کی جانب سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نومبر تا جون8ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں2روپے 6پیسے فی یونٹ قیمتوں میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی قیمتوں میں اضافہ سے عوام پر2۔ارب روپے سے زائد بوجھ ڈال دیا گیا جس میں زیادہ بوجھ صنعتی شعبہ پر ڈالا گیاجس سے صنعتی شعبہ متاثر ہوگاا بجلی مہنگی ہونے سے اس کی پیداواری
لاگت بڑھنے سے مہنگائی میں ہوشربااضافہ ہوگا جس سے عوام براہ راست متاثر ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوںنے سینئر وائس چیئرمین وسیم چاولہ، وائس چیئرمین انجینئر خرم کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اعظم چوہدری نے کہا کہ صنعتی شعبہ سے نومبر تا جون آٹھ ماہ کی بجلی کے استعمال شدہ یونٹس پر2روپے 6پیسے کے حساب سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز وصولی ظلم کی انتہا ہے کیونکہ صنعتی شعبہ نے 8ماہ تک جو پیداوار فروخت کی ہے اس پر وہ عوام سے بقایا جات وصول نہیں کرسکتی لیکن نیپرا کے نوٹیفیکشن سے رواں ماہ صنعتی شعبہ سے یہ وصولی کی جائے گی جس سے صنعتی شعبہ کے بلوں میں ہوشربا اضافہ ہوگا۔انہوںنے کہا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی بلوں میں اضافوں کا سلسلہ بند کیا جائے اور آئی پی پیز سے معاہدے منسوخ کیے جائیں پن بجلی کی پیداوار میں اضافوں کا ریلیف سستی بجلی کی صورت میں عوام کو دیا جائے۔

تازہ ترین خبریں