06:04 pm
صبا قمر کی وجہ سے نوجوان کا شادی  سے متعلق ایک خواب ادھورا رہ گیا

صبا قمر کی وجہ سے نوجوان کا شادی سے متعلق ایک خواب ادھورا رہ گیا

06:04 pm

لاہور(ویب ڈیسک )مشہور اداکارہ صبا قمر آجکل لاہور کی وزیر خان مسجد میں گلوکار بلال سعید کے ہمراہ ویڈیو شوٹ کروانے کی وجہ سے تنازع کا شکار ہیں، ان دونوں نے اپنے مداحوں سے غیر دانستہ طور پر کی گئی اس غلطی پر معافی بھی مانگ لی ہے مگر ابھی بھی کچھ لوگ ہیں جو انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔اس تنازعے میں شوبز کے ان دونوں ستاروں کے علاوہ بہت سے لوگ گھسیٹے گئے ان میں مسجد کی انتظامیہ بھی شامل ہے جنہوں نے اس شوٹنگ کی اجازت دی، شدید ردعمل اور تنقید کے بعد مسجد کی انتظامیہ نے مسجد میں ہونے والی نکاح سمیت تمام تر تقریبات
منسوخ کردیں۔جن کے نکاح منسوخ ہوئے ان میں ایک بدقسمت اسسٹنٹ کمشنر لاہور محمد مرتضیٰ بھی تھے ، جن کا خواب تھا کہ وہ وزیر خان مسجد میں سادگی سے نکاح کریں گے۔مایوس مرتضیٰ نے اپنے جذبات کا اظہارٹوئٹر پر کیا اور کہا کہ صبا قمر نے میری خوشی اور زندگی کا ایک اہم خواب چھین لیا،انہوں نے کہا کہ” میں صبا قمر کو ذاتی طور پر نہیں جانتا، مگر انہوں نے اور بلال سعید نے میری زندگی میں ایک افسوس ناک اور جذباتی دھچکہ دینے والا کردار ادا کیا ہے”۔محمد مرتضیٰ کا ہمیشہ سے خواب تھا کہ خوبصورتی اور تاریخی اہمیت کی حامل ہونے کی وجہ سے وہ اپنا نکاح وزیر خان مسجد میں کروائیں گے، ان کا یہ خواب تکمیل کو پہنچنے والا تھا کہ مسجد انتظامیہ نے تنازعات سے بچنے کیلئے ان کے نکاح کی تقریب کو منسوخ کردیا۔مرتضی ٰ کیلئے یہ بہت اہم تھا، انہوں نے اپنی شادی کے تمام تر انتظامات مسجد کے ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے کروائے تھے یہاں تک کہ ان کی دلہن کا لباس بھی مسجد کی دیواروں کے رنگ کی مناسبت سے ڈیزائن کروایا گیا تھا۔محمد مرتضیٰ نے اپنی پوسٹ میں اندر کا غصہ نکالتے ہوئے لکھا کہ” سب کچھ تیار تھا، نکاح کی تاریخ، اتوار کی صبح فجر کے بعد ہم سب وزیر خان مسجد جاتے اور سنت طریقے سے نکاح ہوتا، میری بیوی کا عروسی جوڑا تیار تھا، میرے کپڑے فائنل ہوچکے تھے، ہمارا فوٹوگرافر سب کچھ تیار کرکے بیٹھا تھا ، مہمانوں کو بلوایا جاچکا تھا اور اچانک ایک سرکاری افسر کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کی وجہ سے سب کچھ چوپٹ ہوگیا "۔انہوں نے کہا کہ” میں ا تنا افسردہ تھا کہ میں نے اپنا نکاح ہی منسوخ کردیا ، خاندان میں ایک ایمرجنسی میٹنگ بلائی گئی اور ایسا لگ رہا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہورہا ہے اور میں فواد چوہدری ہوں، آدھی رات کو یہ طے پایا کہ نکاح نکاح ہوتا ہے مسجد میں ہو یا گھر پر اور میں نے ہتھیا ر ڈال دیئے۔لیکن میں ایسے لوگوں سے بہت ناراض ہوں جن سے میں ملا بھی نہیں ہوتا اور وہ میری زندگی پر اثر انداز ہوجاتے ہیں، لیکن وزیر خان مسجد کی انتظامیہ کو اللہ پوچھے گا اور شائد صبا قمر کو بھی”۔

تازہ ترین خبریں