11:38 pm
 کورونا کیسز میں کمی ضرور آئی ہے لیکن ابھی ختم نہیں ہوا، اسد عمر

کورونا کیسز میں کمی ضرور آئی ہے لیکن ابھی ختم نہیں ہوا، اسد عمر

11:38 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں کمی ضرور آئی ہے لیکن ابھی ختم نہیں ہوا، عوام احتیاطی تدابیر پر ضرور عمل کریں،حکومت سنبھالی تو 20 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ تھا ہم نے سرجری کردی ہے تھوڑی تکلیف کے بعد حالات ٹھیک ہو جائیں گے، شوگر مافیا کے خلاف مقدمات درج ہونے جا رہے ہیں عمران خان پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔ پیر کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ این سی او سی اجلاس میں کرونا کے اعدادوشمار کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے ہے عید کے بعد کرونا
کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اسد عمر نے کہا کہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا بہتری آئی ہے اگر احتیاط نہ کی گئی تو دوبارہ حالات خراب ہو سکتے ہیں عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ اسد عمر نے کہا کہ حکومت سنبھالنے کے بعد20 ارب ڈالر کا خسارہ تجارتی خسارہ ورثے میں ملا جسے ہم دو سال کے عرصے میں دو ارب ڈالر تک لے آئے ہیں نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی نے جو کچھ کیا عوام کو بتاتے رہیں گے سابق دور حکومت میں چینی100 روپے فی کلو سے زائد ہو گئی تھی چینی کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں ہم نے سرجری کی ہے حالات بہتر ہوجائیں گے شوگر مافیا کے خلاف مقدمات دائر ہونے جا رہے ہیں عمران خان پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں شاہد خاقان عباسی کو نیب نے قانون کے مطابق جیل میں ڈالا تھا کورونا کے بعد پوری دنیا کے معاشی حالات خراب ہیں کورونا سے سب سے کم نقصان پاکستان میں ہوا دیگر ممالک کی طرح ہم بھی مشکل حالات سے گزر رہے ہیں امریکہ میں چار کروڑ افراد بے روزگار ہوئے ہیں نیب قوانین میں بہتری کے لیے آرڈیننس لے کر آئے ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ نیب کی یکطرفہ کاروائیاں کرنے کا تاثر درست نہیں اگر ایسا ہوتا تو تحریک انصاف کے سینئر رہنما علیم خان اور عمران خان کے اپنے میانوالی کے حلقے کے ایم پی اے سبطین خان کو نیب کیوں گرفتار کرتی. اسی طرح وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اور وزیر دفاع پرویز خٹک اور تحریک انصاف کے دیگر لوگوں کے خلاف بھی نیب کے مقدمات چل رہےہیں اب بھی کہہ دو کہ کپتان ڈلیورر نہ کر سکا

تازہ ترین خبریں

سینیٹ انتخابات کے بعد وزیراعظم عمران خان  عہدے پر رہنے کا جواز کھو چکے ہیں،اسفندیار ولی خان

سینیٹ انتخابات کے بعد وزیراعظم عمران خان  عہدے پر رہنے کا جواز کھو چکے ہیں،اسفندیار ولی خان

حکومت قومی اسمبلی سے خواتین نشست پر کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب

حکومت قومی اسمبلی سے خواتین نشست پر کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب

سینیٹ انتخابات ۔۔ ۔ جعلی مینڈیٹ عوام کے نمائندوں نے واپس چھین لیا ہے۔مریم نوا ز

سینیٹ انتخابات ۔۔ ۔ جعلی مینڈیٹ عوام کے نمائندوں نے واپس چھین لیا ہے۔مریم نوا ز

حکومت کا سینیٹ الیکشن کے نتائج کو چیلنج کرنے کااعلان

حکومت کا سینیٹ الیکشن کے نتائج کو چیلنج کرنے کااعلان

 ثابت ہوگیا کہ جعلی وزیراعظم اکثریت کھوچکے ہیں، جعلی وزیراعظم کو آج ہی فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے۔ مولانا فضل الرحمان

ثابت ہوگیا کہ جعلی وزیراعظم اکثریت کھوچکے ہیں، جعلی وزیراعظم کو آج ہی فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے۔ مولانا فضل الرحمان

سینیٹ انتخابات ۔۔۔۔ خیبرپختونخواہ اسمبلی میں سینیٹ ووٹنگ کے دوران موبائل فون کے استعمال کا انکشاف

سینیٹ انتخابات ۔۔۔۔ خیبرپختونخواہ اسمبلی میں سینیٹ ووٹنگ کے دوران موبائل فون کے استعمال کا انکشاف

یوسف رضا گیلانی کی جیت ۔۔ فیصل جاوید نے بڑا چیلنج دے دیا

یوسف رضا گیلانی کی جیت ۔۔ فیصل جاوید نے بڑا چیلنج دے دیا

کراچی سے 7 نشستوں پر پیپلز پارٹی کے 4امیدواران کامیاب

کراچی سے 7 نشستوں پر پیپلز پارٹی کے 4امیدواران کامیاب

سینیٹ انتخابات ۔۔۔۔ بلوچستان سےجنرل نشست پر 5 امیدوار کامیاب

سینیٹ انتخابات ۔۔۔۔ بلوچستان سےجنرل نشست پر 5 امیدوار کامیاب

سینیٹ انتخابات ،پیپلزپارٹی کی پلوشہ خان جبکہ بی این پی مینگل کاکونسامیدوارکامیاب ہوگیا،خبرنے ہلچل مچادی

سینیٹ انتخابات ،پیپلزپارٹی کی پلوشہ خان جبکہ بی این پی مینگل کاکونسامیدوارکامیاب ہوگیا،خبرنے ہلچل مچادی

سینیٹ انتخابا ت ۔۔۔ 6 ووٹ گنتی کے بعد الگ کردئے گئے

سینیٹ انتخابا ت ۔۔۔ 6 ووٹ گنتی کے بعد الگ کردئے گئے

مولاناعبدالغفورحیدری کامیاب ہوگئے

مولاناعبدالغفورحیدری کامیاب ہوگئے

اپوزیشن نہ حکومت ،سینیٹ انتخابات کا پہلا نتیجہ آگیا ۔۔ بلوچستان سے کون کامیاب ہوگیا؟

اپوزیشن نہ حکومت ،سینیٹ انتخابات کا پہلا نتیجہ آگیا ۔۔ بلوچستان سے کون کامیاب ہوگیا؟

‏سینیٹ انتخابات،پولنگ کاوقت ختم،ووٹوں کی گنتی شروع‏

‏سینیٹ انتخابات،پولنگ کاوقت ختم،ووٹوں کی گنتی شروع‏