05:37 am
چیف جسٹس کا بڑا کھڑاک،اہم ادارے کے خلاف مقدمہ درج کرنے ،سی ای او کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

چیف جسٹس کا بڑا کھڑاک،اہم ادارے کے خلاف مقدمہ درج کرنے ،سی ای او کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

05:37 am

کراچی(نیوز ڈیسک) چیف جسٹس نے کے الیکٹرک کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سی ای او مونس علوی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کے الیکٹرک کا آڈٹ بھی کیا جائے۔چیف جسٹس پاکستان 
نے کراچی میں لوڈ شیڈنگ پر برہمی کا اظہار کیا۔ وکیل کے الیکٹرک نے عدالت کو بتایا کہ لوڈ شیڈنگ کی سب سے بڑی وجہ بجلی چوری ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا آپ یہ بتانے آئے ہیں کہ
لوڈ شیڈنگ چوری کی وجہ سے ہو رہی ہے، اب تک بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی۔چیف جسٹس نے کہا آئندہ آپ کے منہ سے یہ بات نہ سنوں، شہر میں ایک منٹ کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہونی چاہیے، میں ابھی کے الیکٹرک کا لائسنس معطل کرتا ہوں، چئیرمین نیپرا بتائے کے اس کا متبادل کیا ہے۔ چئیرمین نیپرا نے کہا میں صورت حال دیکھ کر عدالت کو آگاہ کر سکتا ہوں۔

تازہ ترین خبریں