08:38 am
مجھے نقصان پہنچانے کے لیے نیب دفتربلایاگیامیں یہاں سے نہیں جائوں گی ،مریم نواز کادبنگ اعلان

مجھے نقصان پہنچانے کے لیے نیب دفتربلایاگیامیں یہاں سے نہیں جائوں گی ،مریم نواز کادبنگ اعلان

08:38 am

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )اراضی کیس کے حوالے سے نیب میں  پیشی کے لیے آنیوالی سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاکہ مجھے نقصان پہنچانے کے لیے نیب دفتربلایاگیا۔پولیس کی جانب سے میری گاڑی پرپتھرائوکیاگیامعصوم کارکنوں پرشیلنگ کی گئی جس کی مذمت کرتی ہوں 
انہوں نے مزیدکہاکہ میں یہاں سے نہیں جائوں گی۔حوصلہ نہیں ہے توسوچ سمجھ کربلاناچاہیے تھا۔دوسری طرف نیب نے کہاکہ مریم نواز آناچاہیں توآسکتی ہیں لیکن گاڑیاں دفترکے باہرچھوڑنی پڑیں گی ،چیئرمین نیب کوبھی صورتحال سے آگاہ کردیاگیا۔

تازہ ترین خبریں