09:06 am
بیگم صفدر اعوان کا دعویٰ تھا کہ ان کی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں  ہے،آج ۔

بیگم صفدر اعوان کا دعویٰ تھا کہ ان کی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے،آج ۔

09:06 am

لاہور(ویب ڈیسک )وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بیگم صفدر اعوان کی مثال نو سو چوہے کھا کے بلی حج کو چلی کے مترادف ہے۔بیگم صفدر اعوان کا دعویٰ تھا کہ ان کی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے۔آج سینکڑوں کنال اراضی کی رجسٹریاں اور ملکیتی کاغذات ان کا منہ چڑا رہے ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مریم نواز نے اراضی غیر قانونی طریقے سے حاصل کی ہے۔ دو نمبر طریقے سے سرکاری اراضی پر قبضہ
کیا ہے۔ مریم نواز کی مثال ہے کہ نو سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی جیسی ہے۔ لیگی کارکنان جنج ٹر پئی واجیاں نال میں لڈیاں پاواں کے مصداق بھنگڑے ڈال رہے تھے۔ لیگی قائدین اپنے کارکنان کو بتائیں کہ یہ ذلت، کرپشن، جگ ہنسائی اور لوٹ مار کی جنج تھی۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جلسے جلوسوں کے زور پر شریف خاندان اور لیگی قائدین احتساب سے نہیں بچ سکتے۔ ویسے ن لیگ کی چوری کے اوپر سینہ زوری، ڈھٹائی اور جرات کو سلام ہے۔ ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ بیگم صفدر اعوان شرمندگی، انکساری اور عاجزی کے ساتھ نیب پیش ہوتیں۔ بیگم صفدر اعوان کا دعویٰ تھا کہ ان کی لندن تو کیا، پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے آج سینکڑوں کنال اراضی کی رجسٹریاں اور ملکیتی کاغذات انکا منہ چڑا رہے ہیں