09:53 am
مریم نواز کچھ دیر میں کیا کرنےوالی ہیں؟ سخت اعلان کردیاگیا،حکومت کیلئے بڑی مشکل

مریم نواز کچھ دیر میں کیا کرنےوالی ہیں؟ سخت اعلان کردیاگیا،حکومت کیلئے بڑی مشکل

09:53 am

لاہور (نیوز ڈیسک) لیگی رہنما مریم نواز نیب پیشی کے موقع پر ہونے والی ہنگامہ آرائی سے متعلق 3 بجے ماڈل ٹاون میں پریس کانفرنس کریں گی۔مریم نواز کو رائیونڈ 180 ایکڑ اراضی کیس میں نیب طلب کیا گیا تھا تاہم بڑی تعداد میں ن لیگی کارکنان بھی لاہور کے نیب دفتر پہنچ گئے اور ہنگامہ آرائی کی، اس دوران ن لیگی کارکنان نے پولیس پر شدید پتھراو کیا جبکہ نیب عمارت پر بھی بڑی
تعداد میں پتھر برسائے گئے۔نیب حکام نے کشیدہ صورتحال کے سبب مریم نواز کی پیشی منسوخ کر دی تھی، نیب اعلامیے میں کہا گیا کہ مریم نواز کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا تھا، مریم خود پیش ہونے کے بجائے کارکنوں کےساتھ آئیں، نیب دفتر کے باہر کارکنوں کے ذریعے منظم انداز میں بدنظمی کا مظاہرہ کیا گیا۔دوسری جانب مریم نواز نے بھی اپنا موقف دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے ماڈل ٹاون میں 3 بجے پریس کانفرنس طلب کی گئی ہے۔