01:29 pm
مریم نواز کی گاڑی پرپولیس نے نہیں بلکہ انہوں نے خودپتھرائوکرایا،گاڑی پرپتھر برسانے والے شخص کوکتنے پیسے دئیے گئے

مریم نواز کی گاڑی پرپولیس نے نہیں بلکہ انہوں نے خودپتھرائوکرایا،گاڑی پرپتھر برسانے والے شخص کوکتنے پیسے دئیے گئے

01:29 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان اوروزیرقانون پنجاب راجہ بشارت حسین نےمریم نواز کی نیب میں پیشی اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے نیب دفتر پرحملے اورتوڑ پھوڑ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مریم نواز نے مسلم لیگ ن کی بقیہ سیاست کابھی جنازہ نکال دیاہے۔نیب پیشی کے موقع پرمنتیں کرکے پورے پنجاب سے لوگ اکھٹے کرنے 
کی کوشش کی گئی۔یہ لوگ مشکل سے 200بندے اکھٹے کرکے نکلے۔مریم نواز پہلے توکہتی تھیں کہ میری لندن توکیاپاکستان میں بھی کوئی جائیدادنہیں جبکہ آج انہوں نے قبول کیاکہ یہ جائیدادان کے حق حلال کی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ کل رات 10لاکھ روپے کارکنوں میں تقسیم کیے گئے جبکہ پتھرمارنے والے لوگوں کوفی کس 25ہزارروپے دئیے گئے ۔مریم نواز کی گاڑی پرمفت میں بھی کوئی پتھرمارنے کوتیارنہیں تھااس لیے اسے گاڑی پرپتھرائوکرنے کے لیے ایک لاکھ روپے دئیے گئے۔پرویز رشید نے نئی سٹریٹجی دی اورکہاکہ پیسے کاکس طرح استعمال کرناہے۔بیگم صفدراعوان نے پاکستان کےا ٓئینی ادارے پرحملہ کیایہ اپنی ٹھنڈی گاڑی میں کافی پی رہی تھیںجبکہ ان کے کہنے پرکارکن باہرتخریک کاری کررہے تھے۔صوبائی وزیراطلاعات نے کہاکہ قانون کے مطابق ڈیل ہوگی ۔