02:23 pm
پشاور میٹرو بس منصوبے کاافتتاح 13اگست کو ہوگا

پشاور میٹرو بس منصوبے کاافتتاح 13اگست کو ہوگا

02:23 pm



پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان 13گست کو پشاور میٹرو بس منصوبے کا افتتاح کرنے والے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہونگے۔نجی ٹی وی جی این این کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو بی آر ٹی پشاور سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی 
،واضح رہے کہ بی آرٹی منصوبہ تحریک انصاف کی گزشتہ صوبائی حکومت نے شروع کیاتھا،منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کے باعث اسے کافی تنقید کاسامناتھا۔اس منصوبے کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف بالخصوص خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا رہا ہے۔