04:02 pm
غیر ملکی مافیا جیت گیا ، نصاب تعلیم میں اسلام مخالف اور متنازعہ مواد کی نشاہدہی کرنیوالے پاکستانی افسر کا عبرتناک انجام

غیر ملکی مافیا جیت گیا ، نصاب تعلیم میں اسلام مخالف اور متنازعہ مواد کی نشاہدہی کرنیوالے پاکستانی افسر کا عبرتناک انجام

04:02 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) غیر ملکی " مافیا" جیت گیا ۔ نصاب تعلیم میں اسلام مخالف اور متنازعہ مواد کی نشاہدہی کرنیوالے افسر کو ہی عہدے ہٹا دیا گیا ۔ اس بیچارے نے بڑے انگش میڈیم سکولوں کے نصاب میں ایسے مواد کی نشاہدہی کی تھی جو کہ اسلام ۔ نظریہ پاکستان کے خلاف ۔ توہین آمیز یا متنازعہ تھا ۔ سیرت النبی کو نصاب میں شامل کرنا چاہتا تھا۔ 100 کتب میں
متنازعہاسلام مخالف یا توہین آمیز مواد کی نشاہدہی کی تھی ۔ باقاعدہ میڈیا کو ثبوت دئیے گئے اور ایلیٹ سکولز کی مزید کتابوں کی چھان بین کرکے رپورٹ پیش کرنیوالا تھا ۔مافیا نے اپنی طاقت استعمال کی اور اسے ہی عہدے سے ہٹا دیا ۔۔ یہ ہے ملک میں لبرل طبقے کی طاقت ۔۔۔اس سے اندازہ ہو جانا چاہیے کہ ایلیٹ کلاس پرائیویٹ سکولز اور غیر ملکی پبلشر مافیا کس قدر طاقتور ہے ۔۔ویسے حکومت نے اسے بڑا اقدام قرار دیا تھا اور خوب تعریفیں اور داد وصول کی تھی ۔ لیکن حکومت اس لبرل و سیکولر ایلیٹ سکول مافیا کے سامنے نہ ٹک سکی ۔ اپنے ہی آفیسر رائے منظور ناصر کو ہٹانا پڑ گیا ۔۔ اس سے ایک سبق بھی دیا گیا کہ جو بھی نصاب کے حوالے سے چوں چراں کرے گا اس کا یہی حال کیا جائے گا۔۔۔ ایلیٹ سکولز کے نصاب کو دیکھنے کی جرات کوئی نہیں کر سکتا ۔ وہ اسلام ۔ تاریخ پاکستان سے متعلق جو چاہئے پڑھائیں ۔ توہین آمیز مواد شامل رکھیں کسی کی جرات نہیں۔ پوچھ سکے ۔۔ واضح رہے کہ رائے منظور حسین ناصر نے گزشتہ دنوں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی سی ٹی بی نے صوبہ بھر میں نجی سکولوں کی زیر تعلیم 10،000 کتب کا تنقیدی جائزہ لیا اور پہلے مرحلے میں گستاخانہ ، غیر اخلاقی اور پاکستان مخالف مواد پر آکسفورڈ اور کیمبرج سمیت 31 پبلشروں کی 100 کتابوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔پی سی ٹی بی کے ایم ڈی نے بتایا کہ بورڈ نے اس مقصد کے لئے 30 کمیٹیاں تشکیل دی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ کسی نے پہلے بھی ان کتابوں کو چیک نہیں کیا تھا اور انہیں اندازہ نہیں تھا کہ بھاری فیسوں کے مقابلہ میں ہمارے بچوں کو نجی اسکولوں میں کیا پڑھایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم کتب نے پاکستان اور اس کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے بارے میں حقائق کو مسخ کیا ہے جبکہ ان کتابوں میں توہین آمیز مواد بھی موجود تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کے لئے ایک کمتر ملک کے طور پر پیش کیا گیا ہے جبکہ آزاد جموں و کشمیر کو بھی ان کتابوں میں نقشوں میں ہندوستان کا حصہ دکھایا گیا ہے۔ رائے منظور ناصر نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے اقوال کو شامل کرنے کے بجائے مہاتما گاندھی اور کچھ نامعلوم افراد کے اقوال پر مشتمل کتاب ایک کتاب بھی ان میں سے ہے جو بین کی گئی ہیں۔ پی سی ٹی بی کے ایم ڈی رائے منظور ناصر نے بتایا کہ ان 100 کتابوں پر فوری طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور پبلشروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر کتابوں کی اشاعت و فروخت بند کردیں تاہم رائے منظور حسین ناصر کیخلاف توئٹر پر موم بتی مافیا کی جانب سے شرمناک تحریک چلا ئی گئی اور بعد میں انہیں عہدے سے فارغ کر دیا گیا ۔