10:10 pm
سرکاری ملازمین کی موجیں ختم، حکومت پاکستان نے سخت احکامات جاری کردئیے

سرکاری ملازمین کی موجیں ختم، حکومت پاکستان نے سخت احکامات جاری کردئیے

10:10 pm

لاہور(ویب ڈیسک )ملازمین کی موجیں ختم، 11 اگست سے حاضری لازمی قرار دیدی گئی،حکومت پنجاب نے تمام محکموں کوکل سے کھولنے کا اعلان کر دیا، تمام سرکاری ملازمین کل سے ڈیوٹی پر حاضر ہونگے۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے  11 اگست 2020ء سے تمام سرکاری ملازمین کی دفاتر میں حاضری لازمی قرار دے دی ہے۔حکومت پنجاب نے تمام محکموں کوکل سے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ تمام سرکاری ملازمین کل سے ڈیوٹی پر حاضر ہو نگے ۔اس سے قبل حکومت پنجاب نے محکموں میں ضروری سٹاف اور ایسے تمام افراد جن کی عمر پچاس سال سے زیادہ تھی کو
چھوٹ دے رکھی تھی ۔لیکن محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے آج تمام محکموں کے سربراہوں کو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ تمام محکمے کل 11 اگست سے کھولے جارہے ہیں۔ اسلئے تمام سٹاف کو ہدایات جاری کر دی جائیں کہ وہ کل سے معمول کے مطابق دفاتر میں حاضر ہونگے ۔تمام محکموں میں کرونا کے خدشات کے پیش نظر فاصلے قائم رکھا جائے گا اور سٹاف منہ پر ماسک لگائے گا اور دفاتر میں سینٹائزر کی فراہمی کو یقنی بنایا جائے گا۔واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے تقریبا مارچ میں لاک ڈاون شروع کیا تھا پھر اپریل میں سرکاری دفاتر میں ضروری سٹاف کو بلانے کی ہدایات دی تھیں۔ اب تقریبا پانچ ماہ بعد تمام محکمے مکمل طور پر کھول دئیے گئے ہیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کوویڈ 19 کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کے پابند ہوں گے۔سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے علاوہ ماسک کا استعمال اور ہاتھوں کو صاف کرنے کے لئے سینی ٹائزر کا استعمال بھی یقینی بنایا جائے گا۔خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مزید 539 کیسزرپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار660 تک پہنچ گئی ہے۔این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 539 نئے کیسز اورمزید 15 اموات ہوئیں۔ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار660 تک جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 6097 ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک میں ایکٹیوکیسز کی تعداد 17 ہزار 799 ہے، ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار764 ہوگئی۔

تازہ ترین خبریں

 بجلی کی قیمت میں اضافے کی تیاریاں شروع

بجلی کی قیمت میں اضافے کی تیاریاں شروع

برطانیہ نے الطاف حسین جیسے آدمی کو پاکستان کے حوالے نہیں کیا

برطانیہ نے الطاف حسین جیسے آدمی کو پاکستان کے حوالے نہیں کیا

وزیرصحت سندھ نے تعلیمی ادارے کھولنےکی مخالفت کردی

وزیرصحت سندھ نے تعلیمی ادارے کھولنےکی مخالفت کردی

پاکستان پہلےسےکہہ رہاتھاپلوامہ حملہ ڈرامہ ہےبھارت نےگزشتہ 20سال سےدہشتگردی کاڈھونگ رچایاتھا،۔ معید یوسف 

پاکستان پہلےسےکہہ رہاتھاپلوامہ حملہ ڈرامہ ہےبھارت نےگزشتہ 20سال سےدہشتگردی کاڈھونگ رچایاتھا،۔ معید یوسف 

 تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا فیصلہ کر لیا

تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا فیصلہ کر لیا

افغانستان میں موجود امریکی فوج 20سالوں کی کم ترین سطح پر آگئی

افغانستان میں موجود امریکی فوج 20سالوں کی کم ترین سطح پر آگئی

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں معاملات طے پا گئے

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں معاملات طے پا گئے

سندھ میں چار ہزار افسران اور ملازمین کے خلاف کارروئی شروع

سندھ میں چار ہزار افسران اور ملازمین کے خلاف کارروئی شروع

حکومت نے نعیم بخاری کو چئیرمین پی ٹی وی کےعہدے سے ہٹا دیا

حکومت نے نعیم بخاری کو چئیرمین پی ٹی وی کےعہدے سے ہٹا دیا

کوئٹہ میں دھماکہ، دو افراد نشانہ بن گئے

کوئٹہ میں دھماکہ، دو افراد نشانہ بن گئے

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اس لیے نہیں ہو پا رہا کیونکہ کٹہرے میں کھڑے شخص کا نام نواز شریف نہیں ہے بلکہ عمران خان ہے۔ نواز شریف 

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اس لیے نہیں ہو پا رہا کیونکہ کٹہرے میں کھڑے شخص کا نام نواز شریف نہیں ہے بلکہ عمران خان ہے۔ نواز شریف 

   انقلابی شاعر کا نالائق بیٹا شبلی فراز شاہی گداگر بن چکا ہے،  شازیہ مری  

   انقلابی شاعر کا نالائق بیٹا شبلی فراز شاہی گداگر بن چکا ہے،  شازیہ مری  

دیر سے آنے پر گاہک کا ڈلیوری بوائے سےکھانا لینے پر انکار

دیر سے آنے پر گاہک کا ڈلیوری بوائے سےکھانا لینے پر انکار

ملائیشیا میں پی آئی اے طیارےکی قبضےکامعاملہ ۔۔ لیز پر لیے گئے طیارے کی کمپنی کا مالک اور ڈائریکٹر بھارتی نکلے

ملائیشیا میں پی آئی اے طیارےکی قبضےکامعاملہ ۔۔ لیز پر لیے گئے طیارے کی کمپنی کا مالک اور ڈائریکٹر بھارتی نکلے