12:29 pm
پہلی نوکری کا پہلا دن، کراچی میں فیضا ن نامی شخص کی دردناک موت

پہلی نوکری کا پہلا دن، کراچی میں فیضا ن نامی شخص کی دردناک موت

12:29 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پہلی نوکری کا پہلا دن، کراچی میں فیضانامی شخص کی دردناک موت ، 22اگست کو اکلوتی بہن کی شادی بھی طے ہو چکی تھی ، کے الیکٹرک نےنوجوان پر شرمناک الزام عائد کر دیا ۔۔۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کے الیکٹرک کے سب اسٹیشن میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے 19 سالہ فیضان کے چچا کا کہنا ہے کہ ان کا بھتیجا سیلفی لینے کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا۔ خیال رہے کہ آج صبح کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں کے الیکٹرک کے سب اسٹیشن میں کرنٹ لگنے سے فیضان جاں بحق ہوگیا تھا۔ متوفی نوعمر لڑکے کے چچا محمد فیاض کے مطابق مانسہرہ کے علاقے ماڑی مکرب شاہ کے رہائشی ان کے بھائی فدا محمد ٹرانسپورٹر تھے جن کا کچھ عرصہ قبل انتقال ہوگیا، مرحوم کے بیٹے 19 سالہ محمد فیضان کو انہوں نے مانسہرہ سے کراچی کے درمیان چلنے والی بس سروس پر کنڈیکٹر رکھوایا تھا۔ محمد فیاض کے مطابق ان کا بھتیجا فیضان بس کے پہلے
ہی چکر پر پہلی بار 10 اگست کی رات کراچی پہنچا تھا اور اس نے بس کے ساتھ 11 اگست کی سہہ پہر 4 بجے واپس مانسہرہ روانہ ہو جانا تھا۔ فیاض کے مطابق قیوم آباد سی ایریا میں ان کے گھر کے ساتھ ہی بس کے آخری اسٹاپ پر گاڑی کھڑی کروا کر رات کو فیضان ان کے گھر پر آ کر ٹھہرا تھا اور صبح ناشتہ کرکے چھوٹے بچوں کے ساتھ گلی محلے میں گھومنے کے لیے نکلا تھا۔ چچا کے مطابق نوعمر فیضان قیوم آباد سے ملحق ڈیفنس فیز 7 میں زبیر مسجد کے قریب کے الیکٹرک کے سب اسٹیشن کے ساتھ کھڑا ہو کر موبائل فون سے سیلفی بنا رہا تھا کہ دیوار میں کرنٹ پھیلنے کی وجہ سے چپک کر ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق کے الیکٹرک کے سب اسٹیشن کا مرکزی دروازہ موجود نہیں تھا جس بناء پر بچے کھیلتے ہوئے سب اسٹیشن کے اندر چلے گئے تھے جہاں اندر کی دیوار کے ساتھ فیضان کو کرنٹ لگا۔ 22 اگست کو متوفی کی اکلوتی بہن کی شادی بھی طے کی جاچکی ہے۔ پولیس کے مطابق ضابطے کی کارروائی کے بعد میت لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہے۔ سیلفی بنانے کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والا 19 سالہ فیضان بس پر کنڈکٹر کی پہلی نوکری کے پہلے دن پہلی بار کراچی آیا تھا اور اس نے پیر کی شام قیوم آباد سے اسی بس پر گاؤں واپس لوٹ جانا تھا مگر اب اسی بس پر اس کی میت مانسہرہ روانہ کر دی گئی ہے۔دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ایک شخص کے الیکٹرک کے سب اسٹیشن سے تار چوری کر رہا تھا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سب اسٹیشن سے تار چوری کے دوران ہی کرنٹ لگنے کے باعث افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

ہم نے تو استعفے دینے کی بات ہی نہیں کی۔۔استعفوں کی باتیں میڈیا کی جانب سے کی گئیں ۔۔قمر الزمان کائرہ مکر گئے

ہم نے تو استعفے دینے کی بات ہی نہیں کی۔۔استعفوں کی باتیں میڈیا کی جانب سے کی گئیں ۔۔قمر الزمان کائرہ مکر گئے

گھریلو ملازمہ پر تشدد مہنگا پڑھ گیا ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے  سابق یونین کونسل ناظم گرفتار

گھریلو ملازمہ پر تشدد مہنگا پڑھ گیا ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے سابق یونین کونسل ناظم گرفتار

پاکستان مسلم لیگ ن پارلیمانی اجلاس ،  مہنگائی کے خلاف قرارداد منظور

پاکستان مسلم لیگ ن پارلیمانی اجلاس ، مہنگائی کے خلاف قرارداد منظور

اسلام آباد پولیس کا ضلع بھر میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔۔متعدد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا 

اسلام آباد پولیس کا ضلع بھر میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔۔متعدد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا 

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی عمران خان سے ملاقات ۔ وزیرِ اعظم نے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے اقدامات کو سراہا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی عمران خان سے ملاقات ۔ وزیرِ اعظم نے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے اقدامات کو سراہا۔

وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کا جہلم اور چکوال کیلئے براڈ بینڈ سروسز فراہمی کا اہم منصوبہ۔25 کروڑ سے زائد کی لاگت ۔

وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کا جہلم اور چکوال کیلئے براڈ بینڈ سروسز فراہمی کا اہم منصوبہ۔25 کروڑ سے زائد کی لاگت ۔

موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک حادثہ ۔۔۔ 5 افراد جاں بحق 8 زخمی

موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک حادثہ ۔۔۔ 5 افراد جاں بحق 8 زخمی

عمران خان طوطوں کے ذریعے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے کیونکہ وہ ممنوعہ فنڈز لینے کا اقرار کر چکے ہیں۔ پلوشہ خان

عمران خان طوطوں کے ذریعے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے کیونکہ وہ ممنوعہ فنڈز لینے کا اقرار کر چکے ہیں۔ پلوشہ خان

علی زیدی کیا وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ۔ مراد علی شاہ

علی زیدی کیا وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ۔ مراد علی شاہ

 ڈس انفولیب کی انکشافات کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ رحمان ملک

ڈس انفولیب کی انکشافات کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ رحمان ملک

  سلطنت نیازیہ پی ڈی ایم کے خوف سے لرز رہی ہے،پی ڈی ایم سے زیادہ پی ٹی آئی والوں کو نیازی صاحب کو نکالنے کی جلدی ہے۔ فیصل کریم کنڈی

  سلطنت نیازیہ پی ڈی ایم کے خوف سے لرز رہی ہے،پی ڈی ایم سے زیادہ پی ٹی آئی والوں کو نیازی صاحب کو نکالنے کی جلدی ہے۔ فیصل کریم کنڈی

چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پانی کی کمی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ اسد قیصر

چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پانی کی کمی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ اسد قیصر

 معمولی جرائم کی پاداش میں افغان جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کے خواہاں ہیں ۔ شاہ محمود قریشی

معمولی جرائم کی پاداش میں افغان جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کے خواہاں ہیں ۔ شاہ محمود قریشی