11:36 am
ایئرچیف کا آپریشنل ایئربیس کا دورہ، جے ایف 17 طیارے کے مشن میں حصہ لیا

ایئرچیف کا آپریشنل ایئربیس کا دورہ، جے ایف 17 طیارے کے مشن میں حصہ لیا

11:36 am


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے ایک آپریشنل ایئربیس کا دورہ کیا جس کے دوران جے ایف17 بی طیارے کے آپریشنل ٹریننگ مشن میں حصہ لیا۔ سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے ملک میں تیار کردہ ڈبل سیٹ لڑاکا طیارے کی آپریشنل صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جے ایف 17 ڈوئل سیٹ، بلاک تھری کی شمولیت پاک فضائیہ کی جدیدیت برقرار
رکھنے میں معاون ثابت ہو گی، پاک فضائیہ کا ہرفرد ہمارے بہادر سپوتوں کی وراثت کا امین ہے۔ ایئر چیف نے کہا کہ بہادرسپوتوں کے وارثوں نےگزشتہ سال آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ میں شاندار پیشہ وارانہ اہلیت کا مظاہرہ کیا، پاک فضائیہ دشمن کی جانب سے اسلحے کے ذخائراکٹھا کرنے سے کبھی مرعوب نہیں ہو گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ، بری اوربحری افواج کے شانہ بشانہ مادروطن کے تحفظ اور ملکی خودمختاری کودرپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔