02:14 pm
پی ٹی آئی کا 35کے قریب پی پی ارکان اسمبلی سے رابطوں کاانکشاف

پی ٹی آئی کا 35کے قریب پی پی ارکان اسمبلی سے رابطوں کاانکشاف

02:14 pm

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے 30 سے 35 ایم پی ایز ہمارے ساتھ ہیں،ان شا اللہ جلد سندھ کے عوام کو خوشخبریاں ملیں گی۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بقول چیف جسٹس آف پاکستان سندھ حکومت نے کراچی کو گوٹھ میں بدل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی ہی نہیں اندرون سندھ بھی صورتحال بگڑی ہوئی ہے،
کراچی سمیت اندرون سندھ میں بھی لوگوں کو مسائل کا سامنا ہے۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ حکومت کے خلاف وفاق نے سازش کرنا ہو تو دو دن کی بات بھی نہیں ہے، کراچی سے متعلق کوئی غیرآئینی یا قانونی راستہ نہیں اپنایا جائے گا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں، عوام وزیراعظم اور ہم سے سوال پوچھتے ہیں کہ کراچی پر توجہ کب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی ہی نہیں پورے سندھ کا برا حال ہے، کراچی سے متعلق آئینی آپشن وفاق کے پاس موجود ہے ۔