05:34 pm
کنٹرول لائن پر بھارت کی فائرنگ ، کئی پاکستانی شہری زخمی

کنٹرول لائن پر بھارت کی فائرنگ ، کئی پاکستانی شہری زخمی

05:34 pm


  تتہ پانی(مانیٹرنگ ڈیسک  )لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی گوئی سیکٹر میں واقع گائوں بٹالی میں رہائشی گھرپربھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، ماں بیٹی شدید زخمی، جبکہ کمسن بچے سمیت دیگرافرادمعجزانہ طور پر محفوظ رہے،زخمی ماں بیٹی کو ڈی ایچ کیوہسپتال کوٹلی پہنچایا گیا،اہل خانہ شدید گرمی میں بجلی کی بندش کے باعث گھر کے صحن میں سو رہے تھے کہ بھارتی فوج نے ٹارگٹ فائرنگ کرکے نشانہ بنایا، زخمیوں کو بروقت ہسپتال پہنچانے کے سلسلہ میں 
ایمولینس کی عدم دستیابی کی وجہ سے ورثاء کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑا، تفصیلات کے مطابق بدھ وجمعرات کی شب کو لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی گوئی سیکٹر میں واقع گائوں بٹالی میںبھارتی فوج نے محمد رفیق چوہدری کے گھر کو ٹارگٹ فائرنگ کے ذریعے نشانہ بنایاجس کے نتیجہ میںشدید گرمی میں بجلی کی بندش کے باعث گھر کے صحن میں سوئی انکی اہلیہ شکیلہ بی بی اور دس سالہ بیٹی عائشہ رفیق زد میں آکر شدید زخمی ہوئیں،اہلیہ کی دونوںٹانگیں جبکہ بیٹی ایک ٹانگ فریکیچر ہوگئیں جبکہ کمسن بچے سمیت دیگرافرادمعجزانہ طور پر محفوظ رہے،زخمی ماں بیٹی کو ڈی ایچ کیوہسپتال کوٹلی پہنچایا گیا، زخمیوں کو بروقت ہسپتال پہنچانے کے سلسلہ میں ایمولینس کی عدم دستیابی کی وجہ سے ورثاء کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑاہے، ایل اوسی پر واقع علاقوں میںآئے روز بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ وگولہ باری کا سلسلہ معمول بنا ہواہے،ان علاقوں کے مکینوں کو جہاں دیگر سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے وہاں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش نے انکی مشکلات میں مزید اضافہ کررکھا ہے،بھارتی فوج کی فائرنگ وگولہ باری سے ان علاقوں کے مکینوں کو اپنے گھروں میںگھنٹوں تک محصور رہنا پڑتا ہے،ایل اوسی کے مکینوں نے ارباب واختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل اوسی کے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے اور بجلی کی ترسیل کو بحال رکھا جائے، تاکہ ان کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑئے۔

تازہ ترین خبریں