06:00 pm
 بی آرٹی منصوبہ میگا کرپشن کا پنڈورا باکس ہے،ہمایوں خان

بی آرٹی منصوبہ میگا کرپشن کا پنڈورا باکس ہے،ہمایوں خان

06:00 pm

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخواہ کے صدر ہمایوں خان نے پشاور بی آرٹی کے افتتاح پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے  کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے  بی آر ٹی کے سلیکٹڈ حصے کا افتتا ح کیا مگر یہ مت بھولیں کہ بی آرٹی منصوبہ میگا کرپشن کا پنڈورا باکس ہے۔ ہمایوں خان نے کہا کہ پشاور بی آرٹی منصوبہ لوٹ مار کا ایک شاہکار ہے۔ سپریم کورٹ تحقیقات کرے
کہ اس منصوبے پر بھاری سرمایہ کیسے خرچ ہوا جو تاحال نامکمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیازی سلطنت جعلی مینڈیٹ پر کھڑی ہے۔ خیبرپختونخوا کے عوام جعلی حکومت سے لوٹ مار کی ایک ایک پائی کا حساب لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سات سال گزرچکے کے پی میں ایک بڑ اہسپتال بھی نہیں بن سکا۔ یہی وجہ ہے کہ کے پی کے عوام علاج کے لئے سندھ جاتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں