05:52 am
بارشوں کا طاقت ور ترین سپیل ،آج کہاں کہاں بادل برسنےوالے ہیں ؟ محکمہ موسمیات نے بڑی خبر دیدی

بارشوں کا طاقت ور ترین سپیل ،آج کہاں کہاں بادل برسنےوالے ہیں ؟ محکمہ موسمیات نے بڑی خبر دیدی

05:52 am

اسلا م آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔تاہم اسلام آباد، بالائی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخواہ ،جنوب مشرقی سندھ اور کشمیر کے اضلاع میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بالائی پنجاب ، اسلام آباد ، بالائی 
خیبر پختونخوا ، کراچی اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ br>> سب سے زیادہ بارش : پنجاب: اسلام آباد ( گولڑہ 114، سید پور 91، ائیر پورٹ57، زیروپوائنٹ33 ، بوکرا 18) ، سیالکوٹ( سٹی 40، ائیر پورٹ12)، گو جرا نوالہ 35، چکوال 33، اٹک 20،راولپنڈی ( شمس آباد19، چکلالہ 14) ، منڈی بہا ؤ الدین 12، مری 07 ، جہلم05،گجرات ،قصور 03،حافظ آباد 02،کوٹ ادو01، کشمیر:مظفر آباد ( ائیر پورٹ26، سٹی 15)، کوٹلی08،گڑھی دوپٹہ 01، خیبر پختونخوا: با لا کوٹ 22، تخت بائی 13، دیر(لوئر 03ا،اپر01) اور بنوں میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 45، سبی44 اورچلاس میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں