08:47 am
بچوں اور والدین کو پتہ بھی نہیں مگر آج پاکستان میں کہاں کہاں سکول کھول دیے گئے ؟ پڑھائی شروع ہو گئی

بچوں اور والدین کو پتہ بھی نہیں مگر آج پاکستان میں کہاں کہاں سکول کھول دیے گئے ؟ پڑھائی شروع ہو گئی

08:47 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بچوں اور والدین کو پتہ بھی نہیں مگر آج پاکستان میں کہاں کہاں سکول کھول دیے گئے ؟ پڑھائی شروع ہو گئی ۔۔۔۔۔۔۔ سوات اور چارسدہ میں نجی تعلیمی ادارے کھل گئے، پنجاب میں بھی نجی سکول ایسوسی ایشنز نے پیر سے سکول کھولنے کا اعلان کردیا، اگر سکول کھولنے کی اجازت نہ دی گئی تو لانگ مارچ کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابقسوات اور چارسدہ میں نجی تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چارسدہ اور سوات میں سکولوں میں
تدریسی عمل جاری ہے، ماسک ، سینیٹائزر اور سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا ہے۔ اس کے برعکس ڈی سی سوات کا کہنا ہے کہ کبل، بابوزئی، خوازہ خیلہ کھلنے والے سکولو ں کیخلاف کاروائی کی جا رہی ہے، جن سکولوں نے خلاف ورزی کی ہے ، ان کی رجسٹریشن منسوخ کردیں گے۔ اساتذہ کو گرفتار کرکے مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔سکول مالکان حلف نامہ دے رہے ہیں کہ آئندہ ایسا نہیں کریں گے۔ 15ستمبر سے پہلے کسی کو سکول کھولنے کی اجازت نہیں ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ خیبرپختونخوا کی طرح سوات کے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو کھلیں گے۔ یہ فیصلہ طلباء کو کرونا وباء سے محفوظ رکھنے کے لئے کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سوات کے آفس سے جاری کردہ ہدایات میں نجی سکول مالکان کو خبردار کیا گیا تھا کہ نجی سکولوں کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ حکومتی احکامات پر عمل کریں اور 15 ستمبر سے پہلے سکول ہرگز نہ کھولیں۔ انہوں نے والدین اور طلباء سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر نجی سکول اپنی من مانیوں سے باز نہیں آئے تو والدین اپنے بچوں کو ہرگز سکول نہ بھیجیں حکومت نے یہ فیصلہ بچوں کی صحت کے لئے کیا ہے تاکہ وہ کرونا وباء سے محفوظ رہیں صوبائی حکومت کی ہدایت کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے سوات کے نجی سکولوں کے مالکان سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت اور محکمہ تعلیم کے ساتھ تعاون کریں اور حکومتی فیصلے سے پہلے ہرگز سکول نہ کھولیں۔ انہوں نے کہا کہ 15ستمبر کو سکول کھولنے کی تاریخ مقرر کی گئی ہے تاہم وفاقی سطح پر وقتاً فوقتاً کرونا صورتحال کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے اور حالات کے مطابق سکول کھولنے کی تاریخ میں ردوبدل کا امکان بھی متوقع ہے۔

تازہ ترین خبریں