09:35 am
پاکستان سے کوروناکاخاتمہ ۔۔مریض کم ہو کرکتنےرہ گئے ،قوم کے کوروناکاخاتمہ لیے خوشی کی خبرآگئی

پاکستان سے کوروناکاخاتمہ ۔۔مریض کم ہو کرکتنےرہ گئے ،قوم کے کوروناکاخاتمہ لیے خوشی کی خبرآگئی

09:35 am

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کم ہو کر 16 ہزار 261 رہ گئی ہے۔  ملک بھر کے 735 ہسپتالوں میں اس وقت ایک ہزار 311 مریض زیرعلاج اور 149 وینٹی لیٹر پر ہیں۔حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 9 اموات ہوئی ہیں جبکہ 747 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک میں صحتیاب مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 65 ہزار624 ہو گئی ہے۔سنیچر کو جاری کیے گئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 ہزار 722 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 747 کیسز پازیٹو رپورٹ ہوئے۔ اس طرح ملک میں اب تک رپورٹ کیے گئے مثبت کیسز کی مجموعی تعداد دو لاکھ 88 ہزار47 تک پہنچ گئی۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ روز مزید 9 اموات کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چھ ہزار 162 ہوگئی۔اب تک سندھ میں ایک لاکھ 25 ہزار632 ، پنجاب میں 95 ہزار203 ، خیبر پختونخوا میں 35 ہزار91 ، اسلام آباد 15 ہزار346 ، بلوچستان میں 12 ہزار 144، پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں دو ہزار179 اورگلگت بلتستان میں دو ہزار452 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر کے 735 ہسپتالوں میں اس وقت ایک ہزار311 مریض زیرعلاج اور 149 وینٹی لیٹر پر ہیں۔ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے لیے مختص وینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس رواں سال فروری کے اواخر میں کراچی میں سامنے آیا تھا۔

تازہ ترین خبریں