12:34 pm
کپتان کاجادوچل گیا،سعودی عرب نے کس کام میں دلچسپی کااظہارکردیا،آرمی چیف کے دورہ سے قبل بڑی خبرآگئی

کپتان کاجادوچل گیا،سعودی عرب نے کس کام میں دلچسپی کااظہارکردیا،آرمی چیف کے دورہ سے قبل بڑی خبرآگئی

12:34 pm

لاہور(ویب ڈیسک )کپتان کا جادو چل گیا . سعودی عرب نے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے .تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید بن احمد المالکی نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران سعودی سفیر نے سردار عثمان بزدار کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے پاکستانی قوم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا. ملاقات کے دوران سعودی سفیر نے پنجاب میں سماجی شعبوں
کی بہتری اور عوام کی ترقی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا. ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز کی صحت کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور باہمی دلچسپی کے امور، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا. ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کے ساتھ دلی اور روحانی وابستگی رکھتے ہیں،دونوں ممالک کے عوام کے درمیان اخوت اور بھائی چارے کا مضبوط رشتہ ہے. ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے. آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 16 اگست کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے، جس میں کشمیر اور معاشی امور پر بھی بات چیت کی جائے گی. آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تین روز قبل سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی تھی، جس میں خطے کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ معاشی و دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔