02:08 pm
لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور بھارت کی فوجوں میں شدید جھڑپ

لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور بھارت کی فوجوں میں شدید جھڑپ

02:08 pm


سیری (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت پر جنگی جنون سوار لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سول آبادی کو نشانہ بنایا ایک خاتون شدید زخمی پاک فوج کا دشمن کو بھرپور جوابی کر کے متعدد بھارتی چوکیوں تباہ کر دیا جس کے بعد دشمن کی گنیں بھی خاموش ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ سیکٹر لائن آف کنٹرول کے سرحدی گائوں چتر ، 
ججوٹ بہادر ، جگالپال میں بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بلا اشتعال فائر نگ اور گولہ باری کی جس سے آسیہ بیگم زوجہ ملک سکندر ساکن ججوٹ بہادر شدید زخمی ہو گئیں جن کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا ادھر پاک فوج نے موثر جوابی کاروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس سے متعدد چوکیاں تباہ ہوئی ہیں ۔