04:24 pm
حکومت نے پنشنرزکو بہت بڑی خوشخبری سناڈالی

حکومت نے پنشنرزکو بہت بڑی خوشخبری سناڈالی

04:24 pm


اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معاون خصوصی وزیر اعظم زلفی بخاری نے پنشنرز کو خوشخبری سنا ڈالی۔ زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ سے بزرگ پنشنرز کو گھر پر ہی پنشن ملے گی، یکم ستمبر سے پنشن براہ راست نجی بینک اکاونٹ میں منتقل ہوگی، نیا قانون لا رہے ہیں جس کے تحت ہر کام کرنے والا شخص ای او بی آئی میں رجسٹر ہو سکے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون 
خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کی جانب سے بزرگ پنشنرز اور محنت کش طبقے کو خوشخبری سنائی گئی ہے۔معاون خصوصی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ای او بی آئی پنشن کی ادائیگی کا نظام مزید بہتر کر لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب سے بزرگ پنشنرز کو ان کے گھر پر ہی پنشن پہنچائی جائے گی۔ایک نظام بنایا ہے جس کے تحت آئندہ سے ای او بی آئی پنشن براہ راست پنشنر کے نجی بینک اکاونٹ میں منتقل ہو جائے گی، یوں پنشنرز کو بینکوں کے باہر قطاروں میں کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی

تازہ ترین خبریں