09:22 am
موجوہ دہ اور سابق آرمی چیف ایک ہی وقت میں حرکت میں آگئے

موجوہ دہ اور سابق آرمی چیف ایک ہی وقت میں حرکت میں آگئے

09:22 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ذرائع کے مطابق پاک سعودی تعلقات میں وزیر خارجہ کی جانب سے بیان کے بعد تناؤ آ گیا تھا جس میں کمی کے لئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج سعودی عرب جائیں گے اور سعودی حکام سے ملاقات کریں گے۔پاک سعودی تعلقات کے حوالہ سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ سعودی عرب کو انتہائی اہمیت دی جا رہی ہے،مبصرین کا کہنا ہے کہ 
سعودی عرب کو پاکستان کی ضرورت ہے،پاکستان سعودی عرب کے حوالہ سے پالیسی تبدیل نہیں کرے گا البتہ تعلقات میں سرد مہری رہنے کا امکان ہے، آرمی چیف کا دورہ سعودی عرب تناؤ میں کمی کرنے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج سعودی عرب جائیں گے، سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف جو سعودی اتحادی فوج کے سربراہ ہیں وہ اسوقت پاکستان میں ہیں اور آج اسلام آباد میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے سابق آرمی چیف راحیل شریف کی ملاقات ہوئی ہے، یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان میں سعودی سفارت خانے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کر کے بتایا گیا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف اور سعودی سفیر نواف المالکی کے درمیان بہترین ماحول میں ملاقات ہوئی۔ اس دوران دونوں رہنماوں کے درمیان اچھے ماحول میں کئی اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس ملاقات سے قبل سعودی سفیر نواف المالکی نے کچھ روز قبل ہی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے بھی اہم ملاقات کی تھی۔ جس کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سعودی عرب طے پایا ہے۔

تازہ ترین خبریں