09:28 am
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ آج سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ آج سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے

09:28 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ آج سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے، آرمی چیف سعودی قیادت سے کشمیر سمیت اہم دو طرفہ امور پر گفتگو کریں گے، تفصیلات کے مطابق : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سرکاری دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہونگے ،
جہاں وہ سعودی قیادت سے کشمیر سمیت اہم دو طرفہ امور پر گفتگو کریں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید بھی ہوں گے۔ آرمی چیف کے دورے کا مقصد پاکستان، سعودیہ دفاعی اورفوجی تعلقات کا فروغ ہے ۔ ڈی جی آئی ایس ‏پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ دورہ سعودی عرب پہلے سے طے شدہ اورفوجی امورسے منسلک ہے۔ انہوں نے کہاکہ آرمی چیف سعودی قیادت سے کشمیر سمیت اہم دو طرفہ امور پر گفتگو کریں گے۔

تازہ ترین خبریں