10:25 am
تفتیشی ماہرین نے مریم نواز کی گاڑی کا معائنہ کرلیا، گاڑی پر کس خوفناک ہتھیار سے حملہ کیا گیا

تفتیشی ماہرین نے مریم نواز کی گاڑی کا معائنہ کرلیا، گاڑی پر کس خوفناک ہتھیار سے حملہ کیا گیا

10:25 am


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )بلٹ پروف شیشے کے ٹوٹنے عقدہ حل ہو گیا ، تفتیشی ماہرین نے مریم نواز کی گاڑی کا معائنہ کرلیا، گاڑی پر کس خوفناک ہتھیار سے حملہ کیا گیا ، ناقابل یقین خبر ۔۔۔ تفتیشی ماہرین نے مریم نواز کی گاڑی کا معائنہ کرلیا، گاڑی پر گولیاں چلائی گئیں  مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ مریم نواز کی گاڑی پرگولیاں چلائی گئیں۔ 
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تفتیشی ماہرین سے مریم نواز کی گاڑی کا معائنہ کروا لیا ہے، اس سازش میں جو بھی ملوث ہوا اُس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے، اگرمریم نواز کی گاڑی بُلٹ پروف نہ ہوتی تو کوئی سانحہ بھی ہو سکتا تھا۔ مریم نواز پر حملہ، کارکنان پر پتھراؤ اور ان کے سر پھاڑنے والوں کو جواب دینا پڑے گا۔ انہوں نے شیخ رشید کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید ملکی سیاست کو وہیں پہنچانا چاہتے ہیں جہاں مشرف نے پہنچایا تھا۔

تازہ ترین خبریں