01:17 pm
پاکستان کی معروف یونیورسٹی میں طالبہ نے سپر وائزر سے تنگ آکر زندگی کا سب سے بڑاقدام اٹھالیا

پاکستان کی معروف یونیورسٹی میں طالبہ نے سپر وائزر سے تنگ آکر زندگی کا سب سے بڑاقدام اٹھالیا

01:17 pm


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی معروف یونیورسٹی میں طالبہ نے سپر وائزر سے تنگ آکر زندگی کا سب سے بڑاقدام اٹھالیا ، افسوسناک خبر ۔۔۔پی ایچ ڈی کی طالبہ نے سپر وائزر کے ہاتھوں تنگ آکر خود کشی کر لی، طالبہ نے سپر وائزر کی وجہ سے 15سالوں میں بھی 'پی ایچ ڈی' مکمل نہ ہونے پر خود کشی کر لی، تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں‌ ڈاکٹر پنجوانی سینٹر فار 
مالیکیولر میڈیسن اینڈ ریسرچ کی طالبہ نے پی ایچ ڈی سپروائزر سے تنگ آکر خودکشی کرلی- حالیہ دنوں میں پاکستان کے کسی بھی تعلیمی ادارے میں پیش آنے والا یہ سب سے المناک واقعہ ہے- ڈاکٹر پنجوانی سینٹر فار مالیکیولر میڈیسن اینڈ ریسرچ جامعہ کراچی کی ایک ہونہار طالبہ نادیہ اشرف نے مبینہ طور پر اپنے PhD سپر وائزر ڈاکٹر اقبال چوہدری کے مظالم سے تنگ آ کر خود کشی کی ہے۔ اس واقعے کے بعد ڈاکٹر پنجوانی سینٹر میں طالب علموں پر خوف و ہراس طاری ہو گیا ہے، ملک کے اعلی اختیاری اداروں کو اس واقعے کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے- تاکہ یہ جانا جا سکے کہ کیا اسباب تھے کہ نادیہ اشرف ایک لائق محقق ہونے کے باوجود پچھلے 15 سالوں میں اپنا پی ایچ ڈی مکمل نہیں کر پائی ۔ نادیہ اشرف اپنے قریبی دوستوں سے یہ کہتی تھیں کہ ’’ ڈاکٹر اقبال چوہدری میرا پی ایچ ڈی نہیں ہونے دیں گے، ڈاکٹر صاحب نہ جانے مجھ سے کیا چاہتے ہیں۔ یہ وہ کلمات ہیں جو نادیہ اشرف نے خود کشی کرنے سے پہلے اپنے قریبی حلقے میں ادا کیے ہیں۔ نادیہ اشرف کے قریبی حلقے کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹر اقبال چوہدری نے نادیہ کو مزید تنگ کرنے کے لیئے اس پر اپنی چہیتی نا لائق فیکلٹی ڈاکٹر عطیۃ الوہاب کو بھی مسلط کر دیا تھا جس کی وجہ سے وہ بہت پریشان تھی۔ نادیہ نے اس بات کا بھی انکشاف کیا تھا کہ اس نے جب کسی دوسری ریسرچ آرگنائزیشن میں نوکری اختیار کی تو وہاں بھی اقبال چوہدری نے نادیہ اشرف کی نوکری ختم کروانے کی کوشش کی۔ نادیہ اشرف نے دوبارا پنجوانی سینٹر جوائن کیا پی ایچ ڈی میں ایکسٹینشن لے کر اپنا مکالہ جمع کروایا، مگر اقبال چوہدری نے اسے مزید تنگ کیا اور اس سے کہا کہ وہ چھ مہینے کا دوبارہ ایکسٹینشن لے، ایک مجبور لڑکی نے دوبارہ ایکسٹینشن لی مگر نادیہ اشرف میں اتنی طاقت نہیں تھی کہ وہ انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیو لوجیکل سائنسز جامعہ کراچی پر 17 سالوں سے قابض غیر قانونی ڈائریکٹر ڈاکٹر اقبال چوہدری سے مقابلہ کر سکے۔ نتیجہ یہ نکلا کہ اپنی والدہ کے ساتھ تنہا رہنے والی لاچار لڑکی نادیہ اشرف نے موت کو گلے لگا لیا۔

تازہ ترین خبریں