01:33 pm
اقراء عزیز نے کس سے تنگ آکر یاسرحسین سے  جلدی شادی کرلی؟اداکارہ نے تہلکہ خیزانکشاف کرڈالا

اقراء عزیز نے کس سے تنگ آکر یاسرحسین سے جلدی شادی کرلی؟اداکارہ نے تہلکہ خیزانکشاف کرڈالا

01:33 pm

لاہور(ویب ڈیسک )شادی سے پہلے اور شادی کے بعد بھی اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین دونوں ہی خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں، اداکارہ اقرا عزیز نے عفت عمر کے آن لائن شو میں شرکت کی اور انکشاف کیا کہ لوگوں کے سوالات سے تنگ آکر یاسر حسین سے جلدی شادی کی۔عفت نے اقرا سے پوچھا کہ شادی کی اتنی جلدی کیا تھی تمہیں؟ جس پر اقرا عزیز نے کہا مجھے دراصل ان سوالوں سے اعتراض تھا
جو لوگ مجھے اور یاسر کو دیکھ کر پوچھتے تھے کہ کیا آپ دونوں ڈیٹنگ کررہے ہیں؟ کیا آپ ایک ساتھ ہیں یا نہیں وغیرہ۔اقرا عزیز نے کہا میں ان تمام سوالات سے چھٹکارا چاہتی تھی لہذا میں نے سوچا اس سے بہتر ہےکہ آپ ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے کی خواہش کریں آپ شادی کرلیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں۔اقرا عزیز نے بتایا کہ لوگ پوچھتے تھے کہ آپ دونوں ساتھ ہیں یا نہیں؟ آپ شادی کب کریں گے؟ کیا آپ دونوں ملاقاتیں کرتے ہیں ایک اسلامی ملک میں آپ ملاقاتیں کیسے کرسکتے ہیں وغیرہ۔ لہذا ان سوالات میں الجھنے کے بجائے میں نے یاسر حسین کے ساتھ شادی کرنا مناسب سمجھا تاکہ گھروالوں کی دعاؤں کے ساتھ سب ایک ساتھ خوشی سے رہیں۔اقرا عزیز نے شادی کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ جب آپ کسی کے ساتھ پوری زندگی رہنا چاہتے ہیں اور آپ نے فیصلہ کرلیا کہ اسی شخص کے ساتھ آپ کو زندگی گزارنی ہے تو بہتر طریقہ یہ ہے کہ آپ شادی کرلیں۔

تازہ ترین خبریں