02:34 pm
قومی خزانے میں سینکڑوں ارب روپے کی رقم آنے والی ہے، سلمان شاہ

قومی خزانے میں سینکڑوں ارب روپے کی رقم آنے والی ہے، سلمان شاہ

02:34 pm


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق مشیر خزانہ او  ملک کے  ماہر معاشیات سلمان شاہ  نےانکشاف کیا ہے کہ قومی خزانے میں سینکڑوں ارب روپے کی خطیر رقم آنے والی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان کامران خان نے پاکستان کے سابق مشیر خزانہ اور ماہرین معاشیات ڈاکٹر سلمان شاہ سے بات کی۔ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا جہاں تک میں اس حوالے سے دیکھا ہے اب تک سات سو ارب روپے
تک اس سیس کے مطابق جب سے لگے گا مل جانے چاہئے تھے اور جب یہ کیس سپریم کورٹ میں چلا ہے اس وقت تک حکومت کو سات سو ارب روپے مل جانے چاہئے تھے،دوسو پچیانوے ارب مل چکے ہیں جس پر کامران خان نے کہا کہ یہ رقم تو مسلم لیگ ن کی حکومت خرچ کرچکی ہے، جس پرڈاکٹر سلمان شاہ نے بتایا کہ میری اطلاعات کے مطابق پندرہ بیس ارب گیس پر خرچ کئے گئے، باقی بجٹری سپورٹ میں استعمال ہوئے ہیں۔کامران خان نے سابق مشیر خزانہ سے سوال کیا کہ حکومت کے پاس 417ارب روپے آئیں گے یا 295ارب ایڈجسٹ ہونگے اور 122ارب ملیں گے؟سابق مشیر خزانہ نے جواب دیا کہ 417ارب روپے ہی آئیں گے، دوسوپچیانوے ارب آچکے اور مجموعی رقم سات سو ارب روپے تھی، یعنی چار سو سے تھوڑا زیادہ آئے گا جو سپریم کورٹ نے آرڈر کیا ہے،اب یہ جو چار سو اضافی آئیں گے وہ آئندہ چوبیس ماہ میں آئیں گے

تازہ ترین خبریں