02:44 pm
چودھری پرویزالیٰ نے قائمقام گورنر پنجاب کا عہدہ سنبھال لیا

چودھری پرویزالیٰ نے قائمقام گورنر پنجاب کا عہدہ سنبھال لیا

02:44 pm


لاہور (مانیٹرنگ  ڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی قائم مقام گورنر کا چارج سنھبال لیا، چودھری سرور کی عدم موجودگی پر سپیکر قائم مقام گورنر ہوں گے، ڈپٹی سپیکر سردار دوست مرزای قائم مقام سپیکر بن گئے۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب 4 روزہ دورے پرعرب امارات پہنچ 
گئے ہیں اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی قائم مقام گورنر کا چارج سنھبال لیا، چودھری سرور کی عدم موجودگی پر سپیکر قائم مقام گورنر ہوں گےگور نر پنجاب چودھری محمد سرور سے سعودی سفیر کی ملاقات ہوئی ہے، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ ہر مشکل وقت میں سعودی عرب پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر چلتا ہے۔ سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی اور گور نر پنجاب کی مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ چودھری محمد سرور نے دونوں ممالک کے تعلقات کو چٹان سے مضبوط قرار دیدیا، گورنر پنجاب نے سعودی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مثالی تعلقات 22 کروڑ پاکستانیوں کیلئے قابل فخر ہے

تازہ ترین خبریں