03:04 pm
پاک فو ج کی لوکیشن اور پوزیشن بھارتی فوج کو بتانے والا پاکستانی خاندان گرفتار

پاک فو ج کی لوکیشن اور پوزیشن بھارتی فوج کو بتانے والا پاکستانی خاندان گرفتار

03:04 pm

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی کے علاقے مندرہ سے چار ایسے افراد کو حراست میںلے لیا گیا ہے جو لائن آف کنٹرول پر واقع پاک فوج کی پوسٹوں اور پوزیشنز کے حوالے سے بھارت کو اطلاعات فراہم کرتے تھے۔بھارتی فوج لائن آف کنٹرول سے ملحقہ پاکستانی شہری آبادی کے علاقوں کو گولہ باری کا نشانہ بناتی رہی ہے اور اب انکشاف ہوا ہے کہ ایک ایسا خاندان گرفتارہو گیا ہے جو ان کارروائیوں کےلئے باقاعدہ بھارتی فوج کی معاونت کرتا تھا۔ ملزم جلال خان آٹھ مقام میں سیز فائر معاہدے
کی خلاف ورزیوں پر بھارتی فوجیوں کی معاونت کرتا تھا اور پاکستانی چوکیوں کی لوکیشن بھارتی آرمی کو بتاتا تھا۔ذرائع کے مطابق پولیس نے خاندان کے 4 افراد کو مندرہ سے حراست میں لیا گیا ہے تاہم بھارت کو اطلاعات فراہم کرنے والا سہولت کارگرفتار نہ ہوسکا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کی اور لائن آف کنٹرول پر بدترین اشتعال انگیزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا۔

تازہ ترین خبریں