09:42 am
آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سعودی عرب پہنچ گئے، سعودی عرب پہنچتے ہیں کون ان کے استقبال کو پہنچ گیا ، جانیں

آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سعودی عرب پہنچ گئے، سعودی عرب پہنچتے ہیں کون ان کے استقبال کو پہنچ گیا ، جانیں

09:42 am

  اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اہم دورے پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں۔پیر کی صبح جب وہ ریاض کے ہوائی اڈے پر پہنچے تو ان کے ساتھ پاکستانی انٹیلی جنس چیف لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔ایئرپورٹ پر ان کا استقبال سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجا علی اعجاز اور دیگر اعلٰی حکام نے کیا۔ قبل ازیں پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جناب
سے فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق یہ دورہ پہلے سے طے شدہ اور دونوں ملکوں کے درمیان موجود قریبی دفاعی تعاون سے متعلق ہے۔