09:43 am
پنجاب اور سندھ میں بھی تعلیمی ادارے کھل گئے، حکومت کی طرف سے بھی اہم ہدایات جاری

پنجاب اور سندھ میں بھی تعلیمی ادارے کھل گئے، حکومت کی طرف سے بھی اہم ہدایات جاری

09:43 am

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب اور سندھ میں بھی تعلیمی ادارے کھل گئے، حکومت کی طرف سے بھی اہم ہدایات جاری ۔۔۔ پنجاب اور سندھ میں بھی تعلیمی ادارے کھل گئے۔تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب سندھ اور سرحد میں حکومتی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئی پرائیوٹ سکولز ادارے کھل گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بعد سندھ اور پنجاب میں بھی سکولز کھل گئے ہیں۔صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کے تحت سکول کھول دئیے گئے ہیں۔کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ پہلے دن بچوں کی حاضری کم ہے۔حکومت نے 15 ستمبر کو سکولز کھولنے کا
اعلان کیا تھا تاہم خیبرپختونخوا میں ہفتے کے روز ہی سکولز کھل گئے۔ہ خیبر پختونخوا میں حکومتی احکامات کے باوجود کورونا وائرس کے باعث پانچ ماہ سے بند نجی تعلیمی ادارے کھل گئے۔خیبرپختونخواحکومت نے 15ستمبرسے قبل کھلنے والے نجی اسکولز کے خلاف کارروائی کااعلان کیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ اسٹاف کو انتظامی معاملات کے لیےا سکول آنے کی اجازت دی تھی ۔ احتیاط ضروری ہے، والدین بچوں کو اسکول نہ بھیجیں.جس اسکول میں تعلیمی سرگرمیاں جاری ہوئی کارروائی کریں گے،صوبہ بھر سمیت سوات کے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو کھلیں گے یہ فیصلہ طلباء کو کرونا وباء سے محفوظ رکھنے کے لئے کیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر سوات کے آفس سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق نجی سکولوں کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ حکومتی احکامات پر عمل کریں اور 15 ستمبر سے پہلے سکول ہرگز نہ کھولیں انہوں نے والدین اور طلباء سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر نجی سکول اپنی من مانیوں سے باز نہیں آئے تو والدین اپنے بچوں کو ہرگز سکول نہ بھیجیں حکومت نے یہ فیصلہ بچوں کی صحت کے لئے کیا ہے تاکہ وہ کرونا وباء سے محفوظ رہیں۔