10:11 am
پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کے جرمانے سے بچانے والی ٹیم کیلئے اعلیٰ ایوارڈز  کا اعلان

پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کے جرمانے سے بچانے والی ٹیم کیلئے اعلیٰ ایوارڈز کا اعلان

10:11 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کے جرمانے سے بچانے اور بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کے وقار کو بلند رکھنے والی ٹیم کے لئے اعلیٰ سول ایوارڈ ستارہ امتیاز کا اعلان کیا گیا ہے۔ جیو نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اس ٹیم نے پاکستان کو 1.2ارب ڈالر کے جرمانے سے بھی بچایا تھا۔اس ٹیم میں بریگیڈیئر رانا عرفان شکیل رامے، لیفٹیننٹ کرنل فاروق شہباز اور احمد عرفان اسلم شامل تھے، اس تحقیقاتی ٹیم نے سوئس، لبنانی اور دبئی بینکوں سےترک رینٹل پاور کمپنی کارکے کی بدعنوانی کے شواہداکٹھے کئے۔دوسری طرف ٹیم نے پاناما اور برٹش ورجن
آئی لینڈ سے بھی دستاویزات حاصل کیں، ٹیم نے کارکے کو نہ صرف 6 بین الاقوامی اداروں سے پاکستان کے خلاف معاملات واپس لینے پر مجبور کیا بلکہ پاکستان کو بین الاقوامی فورمز میں مالی نقصان سے بھی بچایا۔اس ٹیم کی سربراہی بریگیڈیئر رانا عرفان شکیل رامے نے کی، اس ٹیم کو 23 مارچ کو اعلیٰ سول ایوارڈ ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔