12:04 pm
بھکر کے جوان نے11 موٹر سائیکلوں پر سے  کودنے والے نوجوان آصف کا بھی ریکارڈ توڑ دیا کتنی موٹر سائیکلوں کو بغیر چھوئے پارکر گیا 

بھکر کے جوان نے11 موٹر سائیکلوں پر سے کودنے والے نوجوان آصف کا بھی ریکارڈ توڑ دیا کتنی موٹر سائیکلوں کو بغیر چھوئے پارکر گیا 

12:04 pm

بھکر(ویب ڈیسک )ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی،،، بھکر کے علاقے بہل نشیب کے با صلاحیت نوجوان دلاور خان بلوچ نے کچھ کرنے کی دھن میں ٹھٹھہ کے رہائشی محمد آصف کا بھی ریکارڈ توڑ دیا محمد آصف کی11 موٹرسائیکلوں کو لانگ جمپ لگا کر کودنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔دلاور خان نے اہل علاقہ کی موجودگی میں لانگ جمپ لگا کر12 موٹرسائیکلوں کو کامیابی کے ساتھ عبور کر لیا۔ٹھٹھہ کے نوجوان آصف کا ریکارڈ توڑنے پر خوشی کا اظہار
کرتے ہوئے موقعہ پر موجود لوگوں نے دلاور خان بلوچ کو انعامی رقم دے کر اس کی حوصلہ افزائی کی ۔اس سے پہلے نوجوان آصف مگسی نے ریکارڈ بنایا تھا۔