12:30 pm
آصف زرداری کے خلاف اہم گواہ اسلم مسعود انتقال کر گئے

آصف زرداری کے خلاف اہم گواہ اسلم مسعود انتقال کر گئے

12:30 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) آصف زرداری کیخلاف اہم ترین کیس جاری تھا کہ اچانک ملکی اہم ترین شخصیت کے انتقال کی خبر نے پاکستان میں ہلچل مچا دی ۔۔۔جعلی اکاؤنٹ کیس کے اہم گواہ اسلم مسعود اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹ کیس کے اہم گواہ اسلم مسعود کا انتقال ہو گیا ہے۔اسلم مسعود اومنی گروپ میں اکاؤنٹٹ تھے۔ اومنی گروپ اور آصف علی زرداری کے خلاف اہم گواہ تھے۔ اسلم مسعود کو سعودی عرب سے پاکستان منتقل کیا گہا تھا۔ذرائع کے مطابق اسلم مسعود گردے کے مرض میں مبتلا تھے،ان کا علاج جاری تھا تاہم آج ان کا انتقال ہو گیا ہے۔
نیب ایف آئی اے کے بعد اومنی گروپ کے خلاف ایف بی آر میدان میں آیا تو انور مجید کے اومنی گروپ کے خلاف 8 ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ایف بی آر زرائع کے مطابق ایف بی آر بے نامی زون نے صدر، کلفٹن اور کینٹ اسٹیشن کے قریب بے نامی جائیدادوں پر ریفرنس فائنل کرلیے، ریفرنس میں انور مجید، یونس قدوائی، اومنی گروپ کے سی ایف او اسلم مسعود کو تحقیقات میں شامل کرلیا،ٹھٹھہ سیمنٹ اور سمٹ بینک کے کروڑوں کے شیئرز کے معاملے پر بھی ریفرنس داخل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہیاومنی گروپ کے انور مجید کے بیٹوں کو بھی ریفرنس میں شامل کرلیاگیاکینٹ اسٹیشن پلازا ہوٹل پر قبضے پر بھی ریفرنس داخل کیا جائے گابے نامی پراپرٹیز اور شیئرز کی 10 ارب روپے سے زائد بنتی ہے،اومنی گروپ کے ملازمین کے ناموں پر انور مجید اور دیگر نے پراپرٹیز خریدیں ایف بی آر بے نامی زون نے بے نامی ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہییونس قدوائی کچھ عرصہ قبل پاکستان سے مفرور ہوکر کینیڈا میں ہے،تمام کیسز جے آئی ٹی کی رپورٹ پر شروع کیے گیے۔ واضح رہے کہ خواجہ انور مجید منی لانڈرنگ ، شوگر سبسڈی میں کرپشن سمیت کئی مقدمات میں مرکزی ملزم ہیں انور مجید پر شوگر سبسڈی اپنے ملازمین کو جعلی کاشتکار ظاہر کر کے ہڑپ کرنے کا الزام بھی ہے۔خواجہ انور مجید کا جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ میں مرکزی کردار بھی ہیں