12:38 pm
موٹرسائیکل سوارافرادکےلیے بری خبر ڈبل سواری پرپابندی لگانےکافیصلہ

موٹرسائیکل سوارافرادکےلیے بری خبر ڈبل سواری پرپابندی لگانےکافیصلہ

12:38 pm

لاہور(ویب ڈیسک )پنجاب حکومت نے محرم الحرام میں ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی لگانے کی تجویز بھجوا دی ہے۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ 9 اور 10 محرم کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔ کابینہ کمیٹی امن وامان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔دوسری جانب پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے انتظامات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ سیکرٹری بلدیات کی منظوری کےبعد جاری ہونے والے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ محرم کے جلوسوں کے
راستے سے تجاوزات ختم کی جائیں۔ وال چاکنگ کا خاتمہ اور سٹریٹ لائیٹس کی تنصیب کی جائے۔ مین ہولز بند اور گلیوں کی مرمت کرائی جائے، محرم کےروٹ کی صفائی کی جائے اور بلدیاتی اداروں کے پاس پہلے سے موجود سامان استعمال کیا جائے جبکہ تمام بلدیاتی ادارے اپنے وسائل سے اخراجات مکمل کریں۔