01:56 pm
پشاور کے کئی علاقوں میں دوبارہ لاک ڈائون لگا دیا گیا

پشاور کے کئی علاقوں میں دوبارہ لاک ڈائون لگا دیا گیا

01:56 pm

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے صوبائی داررالحکومت پشاو ر میں کروناوائرس پھر سے پھیلنے کا خدشہ دیکھتے ہوئے وہاں پر سمارٹ لاک ڈائون لگادیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ حیات آباد،شاہین ٹاؤن،اکبر ٹاؤن اور شامی روڈ میں دو بجے کے بعد آمد و رفت روک دی جائے گی ۔ ڈی سی پشاور نے کہاہے کہ پالیسی کے مطابق صرف گلیوں اور چھوٹے علاقوں کو لاک ڈاؤن کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے جیسے ہی کروناکیسز میں کمی آئی عوام نے بے احتیاطی شروع کر دی اور ماسک پہننا چھوڑ دیا ، جشن آزادی کے
موقع پر لوگوںکی بڑی تعداد نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے کرونا وائرس کیسز میں اضافہ سامنے آیا ۔ اسی تناظر کو دیکھتے ہوئے سمارٹ لاک ڈائون دوبارہ نافذ کر دیا گیا ۔