02:21 pm
چچا چھکن نے تصویر ٹانکی  پشاور میٹرو بس منصوبہ دنیا کا سب سے مہنگا بس سسٹم نکل آیا ٹکٹ 100سےکم ہونے کا کوئی چانس نہیں

چچا چھکن نے تصویر ٹانکی پشاور میٹرو بس منصوبہ دنیا کا سب سے مہنگا بس سسٹم نکل آیا ٹکٹ 100سےکم ہونے کا کوئی چانس نہیں

02:21 pm

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور میٹرو بس کو دنیا کا سب سے مہنگا بس سسٹم قرار ے دیاگیا ہے۔اس سے قبل استنبول بس سسٹم سب سے مہنگا تھا جس کا فی کلومیٹر خرچہ 8.8کلو میٹر آیا تھا۔جبکہ لاہور میٹرو بس منصوبے کے فی کلو میٹرپر 11ملین ڈالر خرچ ہوئے تھے۔ تاہم پشاور میٹرو بس منصوبہ فی کلو میٹر 22ملین ڈالر کے خرچے سے بنا ہے؛۔ماہر معیشت فرخ سلیم کہتے ہیں کہ پشاور بی آر ٹی سبسڈی کے بغیر نہیں چل سکتی ہے، پشاور بی آ ر ٹی میں 100روپے سے کم ٹکٹ رکھا گیا تو سالانہ 5ارب روپے کی سبسڈی دینی پڑے گی۔نجی ٹی وی جیو کے پروگرام میں ان کا کہناتھا کہ عمران خان
کے دعوے کے برعکس بی آر ٹی کوریڈور کا 11کلومیٹر حصہ ایلیویٹڈ بنایا گیا ہے، منصوبے کا افتتاح ہونے کے بعد بھی سائیکل ٹریک نہیں بنایا جاسکا ہے، بی آر ٹی میں دو درجن سے زائد مقامات پر چھوٹی بڑی تبدیلیاں کی گئیں جس کی وجہ سے منصوبے کی لاگت 49ارب روپے سے بڑھ کر 71ارب تک پہنچ گئی۔ماہر معیشت ڈاکٹر فرخ سلیم نے کہا کہ حکومت کوئی بھی ہو پاکستان میں منصوبوں کی لاگت ابتدائی تخمینے سے دو تین سو سے پانچ سو گنا زیادہ بڑھ جاتی ہے، پشاور بی آر ٹی دنیا کا مہنگا ترین بس سسٹم کا منصوبہ ہے