03:06 pm
محکمہ موسمیات کی چار روز تک بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی چار روز تک بارشوں کی پیشگوئی

03:06 pm

لاہو ر (مانیٹرنگ ڈیسک) گرمی سے گھبرائے ہوئے شہریوں کےلئے اچھی خبر آگئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے مسلسل کئی دن تک بارشوں کی پیشگوئی کر ڈالی ہے۔محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ رواں ہفتے بدھ سے جمعے کے دوران پنجاب اورخیبر پختونخواسمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ہواؤں کے باعث تین سے چار روز اسلام آباد ،راولپنڈی ،لاہور ،گوجرانوالہ ،سرگودھا ،میانوالی ،ساہیوال ،فیصل آباد ،بھکر ،ملتان اور بہاولپو ر میں بارش ہو نے کا امکان ہے ۔خیبر پختونخوا میں پشاور ،نوشہرہ ،ایبٹ آبا،
وزیرستان ،بنوں،ڈی آئی خان،دیر ،مردان ،چارسدہ ،سوات او ر شانگلہ میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ہے جبکہ آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ پنجاب ،خیبر پختونخواہ اور آزاد کشمیر کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے اور اربن فلڈنگ کی صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے ۔