04:24 pm
بلوچستان کے کئی اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے

بلوچستان کے کئی اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے

04:24 pm

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد کئی علاقوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.4ریکارڈ کی گئی ہے۔ جبکہ اس کا مرکز خضدار سے60کلو میٹر دوری پر واقع تھا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔مردان، نوشہرہ، شانگلہ اور گردونواح میں بھی زلزلے آیا جبکہ مالاکنڈ ڈویڑن میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سوات، لوئر دیراور تیمر گرہ اور گردونواح میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا اور ساتھ ہی
ایبٹ آباد اور بونیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے،زلزلے کا مرکز تاجکستان تھا اور زلزلے کی زیر زمین گہرائی 112 کلو میٹر تھی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز مشرقی ترکی میں پانچ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق زلزلے سے جارجیا اورآرمینیا بھی متاثر ہوئے ہیں۔