05:14 pm
ابھی نندن کی سعودی عرب کی لائن سے بات کروائے جانے کاانکشاف

ابھی نندن کی سعودی عرب کی لائن سے بات کروائے جانے کاانکشاف

05:14 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ائیر فورس کے ونگ کمانڈ ر کے پاکستان میں دوران قیدپاکستانی اہلکار کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی اس کی اہلیہ سے سعودی عرب کی لائن سے بات کروائے جانے جا انکشاف ہوا ہے۔بی بی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ جب ونگ کمانڈر ابھی نندن طیارہ گرنے کے بعد پاکستان کی قید میں تھا جو ایک پاکستانی اہلکار اسے ڈرا ھمکا رہا تھا جبکہ دوسرااس سے پیار سے بات کر رہا تھا تاکہ وہ دوسرے والے کو اپنا ہمدرد سمجھ کر سب کچھ بتا دے۔ ایک آدمی ابھینندن کی اہلیہ سے فون پر ان کی بات کروا رہا تھا۔پھر اسی روز وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی پارلیمان
میں اعلان کیا کہ ان کا ابھینندن کو قید میں رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، وہ اسے چھوڑ رہے ہیں۔ 28 فروری کو ہی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کرنے ہنوئی پہنچنے والے امریکی صدر ٹرمپ سے جب صحافیوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے کہا کہ 'میں سمجھتا ہوں جلد ہی آپ کو پاکستان سے ایک اچھی خبر سننے کو ملے گی۔ہم اس معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں، جلد ہی یہ حل ہو جائے گا۔' اور صدر ٹرمپ کے اس دعوے کے چند گھنٹے بعد ہی پاکستان نے ابھینندن کو بھارت کے حوالے کرنے کا اعلان کر دیا