05:43 pm
پولیس کا گھر پر چھاپہ،والد کو بیٹی کی نکاح کی تقریب سے گھسیٹے ہوئے لے گئے ، بیٹی نے بچانے کی کوشش کی تو اس کیساتھ کیا افسوسناک سلوک کیا ، جانیں

پولیس کا گھر پر چھاپہ،والد کو بیٹی کی نکاح کی تقریب سے گھسیٹے ہوئے لے گئے ، بیٹی نے بچانے کی کوشش کی تو اس کیساتھ کیا افسوسناک سلوک کیا ، جانیں

05:43 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پولیس کا گھر پر چھاپہ،والد کو بیٹی کی نکاح کی تقریب سے گھسیٹے ہوئے لے گئے ، بیٹی نے بچانے کی کوشش کی تو اس کیساتھ کیا افسوسناک سلوک کیا ۔۔۔۔۔ تھانہ سول لائنز پولیس نے بحریہ ٹاؤن کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے 70سالہ بزرگ شہری کو چیک ڈس آنر ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔جب بزرگ شہری کو گرفتار کیا گیا تو ان کے گھر بیٹی کی نکاح کی تقریب جاری تھی۔پولیس نے کسی چیز کا لحاظ کیے بغیر بزرگ شہری کو گھسٹیا،پولیس نے انہیں آرام سے گرفتار کرنے کے بجائے گھسیٹتے ہوئے اپنے ساتھ لے
گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ جب اس شخص کو گرفتار کیا گیا تو وہ اس کی بیٹی نے باپ کو بچانے اور منت سماجت کرنے کی کوشش کی جس پر اہلکاروں نے اسے بھی دھکے دئیے اور والد کو ساتھ لے کر چلے گئے۔گھر میں لگے کیمرے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس کس قدر بے دردی سے 70سالہ شخص کو گھسیٹ کر لے کے جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ریاض قریشی پر چیک ڈس آنر کا کیس ہے۔ پولیس کے 8 سے دس اہلکاروں نے گھر پر دھاوا بولا۔اس موقع پر گھر میں نکاح کی تقریب جاری تھی جس وجہ سے تقریب میں موجود مہمان بھی پریشان ہو گئے جب کہ اہلخانہ کو بھی مہمانوں کے سامنے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر صارفین کی جانب سے غصے کا اظہار کیا گیا۔صارفین کا کہنا ہے اگر پولیس کو کسی الزام میں گرفتار کرنا بھی تھا تو تمیز کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔کیا ان پولیس اہلکاروں کے گھر بیٹیاں نہیں ہیں۔